English   /   Kannada   /   Nawayathi

نمو ٹی وی لانچ پر الیکشن کمیشن نے وزارت اطلاعات و نشریات سے طلب کیا جواب

share with us

نئی دہلی :03اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)عام آدمی پارٹی اور کانگریس کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن نے وزارت نشرواطلاعات سے ’نمو ٹی وی‘ کو لے کر جواب مانگا ہے۔غور طلب ہے کہ ’آپ‘ اور کانگریس نے پی ایم مودی پر دوردرشن کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کارروائی کی مانگ کی تھی۔ عام آدمی پارٹی نے نمو ٹی وی کو لے کر بھی اعتراض جتایا تھا۔ پارٹی نے الزام لاگتے ہوئے کہا تھا کہ نمو ٹی وی کا استعمال سیاسی فائدے کے لئے کیا جا رہا ہے، وہ بھی تب جب ملک میں ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔

سابق مرکزی وزیر کپل سبل کی قیادت میں کانگریس کے ایک وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تھی۔ وفد نے دوردرشن کے غلط استعمال کا معاملہ اٹھاتے ہوئے انتخابات میں تمام جماعتوں کو ایک ہی موقع دیے جانے کی مانگ کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے نمو ٹی وی کو لے کر شکایت درج کراتے ہوئے اس کے نشریات پر روک لگانے کی بات کہی تھی۔

خیال رہے کہ ۳۱ مارچ کو نمو ٹی وی لانچ کیا گیا تھا 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا