English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں کی موجودہ صورتحال کی مودی حکومت ذمہ دار :غلام نبی آزاد

share with us

کپواڑا :03اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کپواڑا میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وادی میں موجود مشکل حالات کے لیے پی ایم نریندر مودی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’کیا وجہ ہے کہ 2014 تک حالات ٹھیک ہو گئے تھے؟ کیا وجہ ہے کہ 2014 سے لے کر آج تک حالات پھر 91-1990 کی طرح ہوئے؟ اس کے لیے اگر اس ملک کا کوئی ایک آدمی ذمہ دار ہے تو وہ پی ایم ہیں۔‘‘ غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ ’’وہ (جموں و کشمیر پولس) بھی کم دشمن نہیں ہے۔ انھوں نے بھی کم زیادتیاں نہیں کیں۔ میں سلام کرتا ہوں ان پولس والوں کو جنھوں نے اپنی جانیں دیں، لیکن اس میں بھی کچھ ناسور ایسے تھے جو اپنی ترقی اور پیسے کے لیے معصوم لوگوں کا قتل کرتے تھے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا