English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنارس ہندو یونیورسٹی کے طالب علم کا ہاسٹل میں گولی مار کر قتل ، چار گرفتار

share with us

وارانسی:03اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ دعوے لاکھ کریں کہ اترپردیش میں جرائم کم ہو گیا ہے، لیکن ایک بار پھر ان کے دعوے کو مجرموں نے جھوٹا ثابت کر دیا ہے، بے خوف مجرموں نے دنیا کے مشہور وارانسی میں واقع بنارس ہندو یونیورسٹی کے طالب علم کا کیمپس میں گھس کر قتل کر دیا۔ مسلح موٹر سائیکل سوار بدمعاش بڑے آرام سے طالب علم کو گولی مار کر نکل بھی گئے اور سب دیکھتے رہ گئے۔ مسلح موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے اس واردات کو یونیورسٹی کے ہی بڑلا ہاسٹل کے پاس انجام دیا ۔ واقعہ سے مشتعل طلبا نے ٹراما سینٹر میں توڑ پھوڑ کی جس کے بعد موقع پر بھاری پولیس فورس کو تعینات کر دی گی۔ فی الحال پولیس اسے آپسی رنجش اور تسلط کی جنگ مان کر چل رہی ہے، اس معاملے میں چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

واردات منگل (3 اپریل) کی دیر شام کی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ، بی ایچ یو کے برلا ہاسٹل کے پاس کھڑے ایم سی اے سیکنڈ ایئر برخاست طالب علم گرو سنگھ (24) کو اپاچی موٹر سائیکل سوار دو بدمعاش ایک کے بعد ایک تین گولی مار کر فرار ہوگئے۔ واردات کے وقت گرو کی بی ایچیو ہنگامہ میں جیل جا چکے آشوتوش سنگھ ایشو سمیت دیگر طالب علم کھڑے تھے۔ گولی لگنے کے بعد ساتھی طالب علموں نے آناً فاناً میں بی ایچیو ٹراما سینٹر پہنچایا، جہاں علاج کے دوران دیر رات اس کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ گرو کو پیٹ اور سینے میں گولی لگی تھی۔

واردات کے بعد پولیس نے چار نوجوانوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ چاروں نوجوانوں کو کیمپس کے اندر سے حراست میں لیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ گرو پر گولی چلانے والے دو نوجوان سمیت اس قتل میں کئی اور لوگ بھی شامل ہیں۔

واقعہ کے وقت گرو کے ساتھ کھڑے آشوتوش سنگھ نے بی ایچ یو ٹراما سینٹر میں بتایا کہ برلا (C) ہاسٹل میں رہنے والے طالب علم رینا سنگھ سے تنازع چل رہا تھا، ایسے میں رینا کی شہ پر رپیش، دنیش اور آشوتوش وغیرہ نے گرو پر گولی چلوائیہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت رینا بیرون ملک میں ہے جبکہ روپیش، دنیش اور آشوتوش کا ابھی کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

دیر رات تک بی ایچ یو کی حالات کشیدہ تھی، جگہ جگہ پر فورس اور طالب علم آمنے سامنے تھے۔ جس کی وجہ سے طالب علموں کے غصے کو دیکھتے ہوئے موقع پر پولیس کے ساتھ ہی پی اے سی اور پیراملٹری فورس کو بلا لیا گیا تھا۔

طالب علم گروکے قتل کے بعد ٹراما سینٹر پر طالب علموں کا بھاری غصہ دیکھنے کو ملا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرو کو گولی لگنے کی اطلاع پاکر بی ایچ یو ٹراما سینٹر پہنچے ایس ایس پی آنند کلکرنی کی موجودگی میں ہی لال بہادر شاستری ہاسٹل اسٹوڈنٹ ٹراما سینٹر میں ہنگامہ کرنے لگے۔ اس دوران ایس ایس پی نے موقع پر کئی تھانوں کی فورس بلا کر مشتعل طالب علموں کو ٹراما سینٹر سے باہر کیا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا