English   /   Kannada   /   Nawayathi

تعلیم حاصل کرنے کی سزا، لڑکی کا گلا دبا کر قتل ، چار گرفتار

share with us

مظفر پور:02 اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) بہار کے مظفر پور میں ایک دل دہلادینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 17 سالہ لڑکی کو صرف اس وجہ سے قتل کر دیا گیا کیونکہ آگے وہ پڑھنا چاہتی تھی۔ واقعہ مظفر پور کے سان پورا گاؤں کا ہے اور مقتولہ کا نام آشا بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے کیس میں اب تک چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تین ملزم فرار بتائے جا رہے ہیں۔

معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب اتوار کی شام آشا کے بھائی ببن رائے نے ملزمان کے خلاف موتی پور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا، ساتھ ہی ببن نے ملزمان کی طرف سے اسے اور اس کی بیوی کو یرغمال بنائے جانے کی شکایت بھی کی۔ مقتولہ لڑکی اور ملزم ایک ہی ذات کے بتائے جا رہے ہیں۔ گاؤں والوں کے مطابق آشا انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کررہی تھی،جو اس ذات کے کچھ لوگوں کو منظور نہیں تھا، جس کی وجہ سے ملزمان نے آشا اور اس کے خاندان والوں کو انجام بھگتنے کی دھمکی بھی دی تھی، یہاں تک کہ ملزمان نے آشا کو پڑھانے والے ٹیچر کو دھمکاتے ہوئے اس کا نام اسکول سے کٹوانے کو کہا تھا۔

ڈی ایس پی (پچھم) کے ایم پرساد نے بتایا کہ معاملے میں سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے، جس سے چار افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تین فرار چل رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا