English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستانی فوج کسی پارٹی کے لئے کام نہیں کرتی ،مودی سینا کہ کر بی جے پی ہندوستانی فوج کی کر رہی ہے توہین : ممتا بنرجی

share with us

کولکاتا:02 اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے وزیرا علیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ ہندوستانی افواج کو ”مودی کی سینا“ کہے جانے پر الیکشن کمیشن نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے غازی آباد ڈی ایم سے رپورٹ مانگی ہے وہیں یوگی کے اس بیان کو لے کر اپوزیشن رہنماوں نے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہے کہ یوگی اور بی جے پی مسلسل ہندوستانی افواج کی توہین کررہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے لیڈران مسلسل ہمارے بہادرافواج کی توہین کررہی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہندوستانی افواج ملک کی افواج ہے اور وہ کسی بھی پارٹی اور اس کے لیڈر کے مفادات کیلئے کام نہیں کرتی ہے۔خیال رہے کہ بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی کے بعد بھی ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ ہمیں ہندوستانی افواج پر بھروسہ مگر ہندوستانی افواج پر سیاست ناقبل قبول ہے اور یہ افواج کی توہین بھی ہے۔

اترپردیش کے غازی آباد میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ ”کانگریس کے لوگ آتنگ واد کو بریانی کھلاتی ہے اور مودی جی کی سینا آتنک واد کو گولی اور گولا دیتی ہے“۔ یوگی کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سے ملک کی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے تنقید شروع کردی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ”ہندوستانی افواج پر ہمیں فخر ہے، اس کا تعلق ملک سے ہیں اور ملک کا یہ عظیم سرمایہ ہے۔ہندوستانی افواج کا تعلق بی جے پی یا پھر کسی بھی فرد سے نہیں ہے۔ملک کے عوام اس طرح کے متنازع بیان دینے والوں کو رد کردے گی۔ کانگریس نے بھی یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان پر سخت تنقید کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا