English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس نے جاری کیا ۲۰۱۹ کے لئے انتخابی منشور ، ملک کے نوجوانوں کسانوں کےلئے کئے کئی بڑے وعدے

share with us

نئی دہلی :02 اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس صدر راہل گاندھی نے، لوک سبھا انتخابات 2019 کے انتخابی جنگ کے لئے منشور جاری کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس کے ذریعے ایک ایک کر پارٹی بڑے وعدوں کا پٹارا کھول رہی ہے۔ اسے ’جن آواز‘ کا نام دیا گیا ہے۔ سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی راہل کے ساتھ موجود ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ منشور کو بند دروازوں کے پیچھے نہیں عوام کے درمیان جاکر تیار کیا ہے۔ جس طرح کانگریس کے انتخابی نشان کے ہاتھ میں پانچ انگلیاں ہے، اسی طرح ہمارے منشور میں پانچ بڑی باتوں کا ذکر ہے۔ کسان اور روزگار اس ملک میں سب سے بڑے مسائل ہیں۔پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے اپنی پارٹی کا انتخابی منشور جاری کرتے کا ان کا انتخابی منشور عوامی توقعات کے مطابق ہے۔

 

انہوں نے اپنے خطاب میں منشور کی پانچ اہم باتوں کا ذکر کرتے ہوئے سب سے پہلی ترجیح غریبوں کے لیے ' کم از کم آمدنی' کا منصوبہ پیش کیا۔ انھوں نے کہا: 'ہم ہر غریب خاندان کو سالانہ 72 ہزار روپے فراہم کریں گے۔ اس سکیم کے نفاذ سے ملک سے غربت کا خاتمہ ہوسکےگا۔'

انھوں نے کہا کہ یہ وعدہ محض وعدہ نہیں بلکہ ماہرین کے ساتھ صلاح و مشورے اور اس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ایسا کیا گیا ہے۔

دوسرے نمبر پر انھوں نے بےروزگاری ختم کرنے کی بات کہی اور کہا کہ اگلے ایک برس کے دوران سرکاری آسامياں پر کر کے 22 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائےگا۔ اس کے علاوہ گرام پنچائیتوں کی مدد سے دس لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔

کاروبار اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کرنے کے لیے تین برس تک نئے کاروبار کے لیے کسی بھی چیز کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے قرض فراہم کیا جائے گا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ منريگا کے تحت ابھی 100 دن کے کام کی ضمانت ہے لیکن اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو اسے 150 دن تک کر دیا جائےگا۔

انہوں نے کسانوں کے بارے میں کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہود کے لیے ریل بجٹ کے طرز پر ایک علحیدہ کسان بجٹ پیش کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ 'اب تک جو کسان قرض ادا کرنے سے قاصر تھے ان پر فوجداری مقدمات درج کیے جاتے تھے اب ہم اسے جرائم کے زمرے سے ہٹا کر سول کیس میں تبدیل کریں گے'۔

تعلیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے تعلیمی بجٹ کا کافی کم کر دیا ہے۔ اسے بڑھا یا جائے گا اور تعلیم پر جی ڈی پی کا چھ فیصد حصہ خرچ کیا جائےگا۔ اعلی تعلیمی اداروں کو مضبوط کیا جائے گا اور ان کے دروازے سبھی کے لیے کھولے جائیں گے۔'

صحت کے تعلق سے راہل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بیمہ کی جو پالیسی نافذ کی ہے اس سے چند نجی کمپنیوں کو فائدہ پہنچے گا اور اس سے عام آدمی کا کچھ بھی بھلا ہونے والا نہیں ہے۔ 'ہم نجی انشورنس پر بھروسہ نہیں کرتے، سرکاری ہسپتالوں اور اس سے متعلق اداروں کو مضبوط کریں گے۔'

راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی نے ملک کو تقسیم کرنے اور نفرت پھیلانے کا کام کیا ہے اور کانگریس ملک میں فرقہ وارنہ ہم آہنگی کو مظبوط کرنے کا کام کریگي۔

منشور جاری کرتے وقت کہا گيا کہ یہ کانگریس کا سب سے بڑا قدم ہے۔'ہم نے اسے ایک برس قبل شروع کیا تھا اور یہ عوام کے توقعات کا ترجمان ہے۔ ہم اپنے تمام وعدوں کو نبھائیں گے'۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بتایا کہ کانگریس کا انتخابی منشور ملک کی عوام کے توقعات کا ترجمان ہوگا۔

 

اس دوران منشور کمیٹی کے رکن بھال چندر نے کہا ہے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو پہلے ہی دن رافیل معاملے کی جانچ کا حکم دیے جائیں گے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا