English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوگی کی ریلی میں اخلاق قتل کا ملزم پہلی قطار میں

share with us

نئی دہلی:یکم اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) لوک سبھا انتخابات میں جیت کے لئے کوئی کسی کے لئے اچھوت نہیں رہتا ہے اور بی جے پی کے لئے تو بالکل بھی نہیں، ایسا ہی ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں سال 2015 میں نوئیڈا کے دادری لنچنگ کے ملزم کو وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ کی ریلی میں سب سے آگے قطار میں جگہ دی گئی۔ ضمانت پر جیل سے آیا ملزم لائن میں آگے بیٹھ کر یوگی یوگی کے نعرے لگاتا رہا۔ اب اسی کی ویڈیو سامنے آیا ہے۔

بیف رکھنے کے الزام میں بھیڑ کے ہاتھوں مارے گئے اخلاق کے قتل کا اہم ملزم وشال رانا سمیت چار افراد ریلی میں سب سے آگے کھڑے تھے اور تقریر سن کر تالی بجا رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ریلی بساہیڑا گاؤں میں ہوئی تھی۔

غور طلب ہے کہ 55 سال کے محمد اخلاق کو بھیڑ نے گھر سے نکال کر قتل کر دیا تھا۔ اخلاق کے اوپر شک تھا کہ انہوں نے گائے کو مار کر اس کا گوشت اپنے گھر میں رکھا ہے۔ اس واقعہ کے بعد کشیدگی کے سبب اخلاق کے پریوار کو گاؤں چھوڑ کر جانا پڑ گیا۔

وہیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا، کون نہیں جانتا بساہیڑا میں کیا ہوا؟ سب کو پتہ ہے۔‘ کتنے شرم کی بات ہے کہ سماجوادی حکومت نے تب جذبات کو دبانے کی کوشش کی اور میں کہہ سکتا ہوں کہ ہماری حکومت بنتے ہی ہم نے غیر قانونی مذبح کو بند کرایا۔ سی ایم یوگی نے پچھلی حکومتوں پر ذات کی بنیاد پر لوگوں کو بانٹنے اور ’خوشامدی کی سیاست‘ کرنے کا الزام لگایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا