English   /   Kannada   /   Nawayathi

جئے پور لشکر طیبہ معاملہ ۱۴؍ سال کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیئے منظور

share with us

ابتک دو ملزمین کی اپیلیں سماعت کے لیئے منظور ہوچکی ہیں ، جلد ہی بقیہ ملزمین کی اپیلیں سماعت کے لیئے پیش ہونگی
ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی کوشش کی جائے گی، گلزا ر اعظمی


ممبئی :یکم اپریل2019(فکروخبر/پریس ریلیز)دہشت گردی کے الزامات کے تحت ۱۴؍ سال با مشقت کی سزا پانے والے مزید ایک ملزم کی سزا کے خلاف داخل اپیل کو سپریم کورٹ نے آج سماعت کے لیئے قبول کرتے ہو ئے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا، ابتک اس معاملے کے دو ملزمین کی اپیلیں سماعت کے لیئے منظور ہوچکی ہیں جبکہ ضمانت عرضداشتوں پر چار ہفتوں کے بعد سماعت کیئے جانے کے احکامات عدالت نے جاری کیئے۔
ملزم قابل خان سید خان کی اپیل جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی تھی جس کی سماعت آج جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس سبھاش ریڈی کے سامنے ہوئی ۔ سینئر ایڈوکیٹ رتنا کر داس (سابق جسٹس اڑیسہ ہائی کورٹ) نے عدالت کو بتایا کہ جئے پور ہائی کورٹ سے ملزم کو ۱۴؍سال کی سزا ہوئی ہے جس کے خلاف اپیل داخل کی گئی ہے کیونکہ عرضد گذار ہائیکورٹ کے فیصلہ سے متفق نہیں ہے ۔
ایڈوکیٹ رتنا کر داس نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ نے عمر قید کی سزا کو ۱۴؍ سالوں میں تبدیل کردیا ہے حالانکہ ملزم کو باعزت بری کیا جانا چاہئے تھاکیونکہ استغاثہ اس کے خلاف کوئی بھی پختہ ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکا ۔ 
ایڈوکیٹ رتنا کر داس نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم کو ہائی کورٹ سے ملی سزا غیر قانونی ہیں کیونکہ یو اے پی اے قانون کے تحت مقدمہ قائم کرنے کے لیئے ضروری خصوصی اجازت نامہ (سینکشن) حکومت سے حاصل نہیں کیا گیا تھا نیز سرکاری گواہوں کے بیانات میں تضاد کا ملزمین کو فائدہ دینے کی بجائے ہائی کورٹ نے استغاثہ کو دیا۔دو رکنی بینچ نے دفاعی وکیل کے دلائل کی سماعت کے بعد اپیل کو سماعت کے لیئے قبول کرتے ہو ئے نوٹس جاری کیا۔دوران سماعت عدالت میں جمعیۃ علماء کی جانب سے ایڈوکیٹ رتنا کر داس کے ساتھ ایڈوکیٹ عارف علی، ایڈوکیٹ مجاہد احمد و یگرموجود تھے۔
واضح رہے کہ نچلی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے ملزم قابل خان سید خان کی سزا کو ہائی کورٹ نے ۱۴؍ سالوں اور جرمانہ کی رقم دس لاکھ کو دس ہزار میں تبدیل کردیا تھا جس کے بعد ملزم کی اپیل سپریم کورٹ میں داخل کی گئی تھی جس پر آج سماعت عمل میں آئی۔ 
آج کی عدالتی کارروائی کے بعد جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے بتایاکہ اس معاملے میں ۱۔ اصغر علی محمد شفیع۲۔ بابو علی حسن علی۳۔ حافظ عبدالمجید کلو خان۴۔ قابل خان امام خان ۵۔ شکر اللہ صوبے خان ۶۔ محمد اقبال بشیر احمد کو جئے پور ہائی کورٹ نے ۱۴؍ سالوں کی سز سنائی تھی نیز پہلے مرحلہ میں ملزمین عبدالمجید اور حافظ عبدالمجید کلو خان کی اپیلوں کو عدالت نے سماعت کے لیئے منظوکرلیا ہے۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ ہماری کوشش ہیکہ جلد از جلد تمام ملزمین کی اپیلیں سماعت کے لئے منظور ہوجائیں تاکہ ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی کوشش کی جاسکے۔
واضح رہے کہ راجستھان اے ٹی ایس نے ملزمین کو یو ے پی اے کی دفعات 10,13,17,18,18A,18B, 20, 21 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 511 کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا اور ان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا