English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نےخود کی ویڈیو سے اپنی مودی کی اجولا یوجنا کی کھولی پول ،سوشل میڈیا پر ہوئےخوب ٹرول

share with us

نئی دہلی :یکم اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)لوک سبھا الیکشن 2019 کے لئے مہم کرنے کے دوران بی جے پی لیڈر سمبت پاترا نے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا، جسے لےکر وہ سوشل میڈیا پر ٹرول ہو رہے ہیں۔ اڈیشہ کے پوری سے لوک سبھا امیدوار سمبت پاترا نے اتوار کے روز ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا۔ اس ویڈیو میں ایک خاتون چولھے پر کھانا پکاتی نظرآرہی ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سمبت پاترا نے لکھا، ’’ یہ میرا اپنا خاندان ہے، ماں نے کھانا بنا کر کھلایا۔ اور میں یہ مانتا ہوں کہ ان کی خدمت ہی ایشور کی سب سے بڑی پوجا ہے‘‘۔

سمبت پاتر نے جیسے ہی یہ ویڈیو شیئر کیا کہ سوشل میڈیا صارفین ان سے اجوالا اسکیم کو لے کر سوال پوچھنے لگے۔ سوشل میڈیا صارفین نے سوال پوچھنا شروع کر دیا کہ حکومت کے ذریعہ دئے گئے گیس کنیکشن اور چولھے کہاں ہیں؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا