English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی وزیر سمیت ۱۵۰ حامیوں پر کیس درج ، حکام کے ساتھ بدتمیزی اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام

share with us

بکسر:یکم اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)بہار کے بکسر میں مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے کے ذریعہ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے اور حکام سے بدتمیزی کرنے کے معاملے میں انتظامیہ نے ان کے خلاف کارروائی کی ہے، پولس نے اشونی کمار چوبے اور بی جے پی لیڈر رانا پرتاپ سنگھ سمیت 150 لوگوں پر کیس درج کیا ہے، ان تمام لوگوں پر سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے اور ڈیوٹی پر تعینات افسر پر حملہ کرنے کا الزام لگا ہے۔

یہ معاملہ 30 مارچ کی رات کا ہے جب مودی کے وزیر اشونی کمار چوبے نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی، مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے اپنی گاڑی میں سوار ایک بڑے قافلے کے ساتھ بکسر سے گزر رہے تھے، الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق ان کے قافلے میں زیادہ گاڑیوں تھیں، جب یہاں کے ایس ڈی ایم نے انہیں روکا تو انہوں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اور ایس ڈی ایم کو ڈانٹ لگانے کے بعد موقع سے چلتے بنے، منع کرنے کے باوجود انہوں نے اپنے قافلے سے گاڑیوں کی تعداد کم نہیں کی۔

پورے معاملے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں ایس ڈی ایم کے کے اپادھیائے مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے کی گاڑی کو روکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ويڈيو پر صاف دیکھائی دے رہا ہے کہ مزرکزی وزیر اشونی کمار اپنی گاڑی سے نکلے اور انہوں نے ایس ڈی ایم کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ کس کے حکم پر گاڑی روک رہے ہو۔ ایس ڈی ایم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا حکم ہے، ایس ڈی ایم کے اتنا کہتے ہی مرکزی وزیر بھڑک گئے اور ہنگامہ کرنے لگے، ویڈیو میں مرکزی وزیر کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ مجھے گرفتار کرو گے، لو گرفتار کرو، اس کے بعد ایس ڈی ایم کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگے اورپھر وہ گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے نکل گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا