English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہماری تباہی، بربادی، اور زوال کا سبب جہالت ہے،اجلاس عام میں حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کا خطاب

share with us

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اصلاح معاشرہ کمیٹی کے زیر اہتمام اجلاس عام بعنوان "تحفظ شریعت اور ہماری ذمہ داریاں" کا کامیاب انعقاد 

سنگرام پور:31؍مارچ 2019(فکروخبر/ذرائع) ضلع بلڈانہ میں ۳۰ مارچ بروز سنیچر کو اصلاح معاشرہ کمیٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ تحفظ شریعت اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر اجلاس عام کا انعقاد عمل میں آیا مولانا مفتی محمد روشن شاہ قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ ودربھ مہتم دارالعلوم سنوری کے صدارت میں اور مولانا محمود بیگ اشرفی مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن سونالہ کی نگرانی میں اور مولانا سلیم صاحب مہتمم دارالعلوم دھارنی کی قیادت میں منعقد ہوا، حافظ مجاہد صاحب کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی ضلع بلڈانہ، نے تمہیدی خطاب میں کہا 'دین کی ہر چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی بات حرف آخر ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی کچھ فرسودہ خیالات نام نہاد مسلمانوں کو سامنے لاکر شریعت کے قانون کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مولانا مفتی انیس الدین صاحب معاون کنوینر ضلع بلڈانہ نے فرمایا اسلام نام ہے اپنے آپ کو بغیر کسی شرط کے اللہ کے سپرد کرنے کا، کوئی اس میں ایک نقطے کی بھی کمی نہیں کرسکتا۔ حضرت مولانا مفتی روشن صاحب قاسمی نے فرمایا علم نافع سے اپنی اولاد کو آراستہ کرو وہ اس علم کے زریعے سے شریعت کی حفاظت کر سکتے ہیں۔
مقرر خصوصی حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب سیکرٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کل ہند کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ مسلمان اپنے اوپر آنے والے حالات کی وجہ تلاش کرنے میں ناکام ہے مسلمانوں پر جو آج حالات آرہے ہیں یہ انہیں کی ہاتھوں کی کمائی ہے، اس ملک میں شریعت ہی خطرے میں نہیں ہے جمہوریت داو پر لگی ہوئی ہے، موجودہ انتخابات کے پیش نظر فرمایا آج مسلم قائدین ایک شہر سے چار چار امیدوار کھڑے ہورہے ہیں قوم‌کا سودا کر رہے ہے ماضی کا خمیازہ ہم ابتک بھگت رہے ہیں' آج ہم حالات کی‌ سنگینی کو نہیں سمجھے تو اس کا خمیازہ بڑی دیر تک بھگتنا پڑے گا، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم منکر کو منکر کہے ہر عالم کی زبان سے حق نکلنا چاہیے چاہے کسی امیر کی پیشانی پر شکن آئے ، اصلاح معاشرہ سے متعق فرمایا کہ ہر کھلی اور چھپی ہوئی بے حیائی حرام ہے، مکاتبِ و مدارس کے قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے فرمایا  اگر چند گھر بھی مسلمانوں کے ہوں تو وہاں مکتب و مدرسے کو قائم کیا جائے، کیونکہ جو ہماری تباہی بربادی اور زوال کا سبب ہے وہ جہالت ہے، بچپن میں جو تعلیم بچوں کے دلوں میں پیوست ہوتی ہے وہ مرتے دم تک موجود رہتی ہے'شریعت کا علم حاصل کرنا سب سے پہلی ذمے داری ہے حفاظت شریعت کا سب سے بڑا زریعہ اللہ کی شریعت پر عمل کرنا ہے۔ اس جلسے کی نظامت کے فرائض مولانا محمود بیگ اشرفی صاحب نے بخوبی انجام دیے، اخلاس میں علاقے کے علماء اکرم و حفاظ کرام کے علاوہ کشیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت فرمائی، مسابقہ میں کامیاب ہونے والے طالب علم کو عمرہ کی سعادت حاصل ہوگی، اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں حضرت مولانا محمود بیگ اشرفی صاحب، مولانا مفتی سید انیس الدین صاحب، حضرت مولانا عرفان صاحب، وغیرہ نے انتھک کوشش کی، مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی رقت آمیز دعا پر اجلاس کا کامیاب اختتام عمل میں آیا۔

رپورٹ : ذو القرنین احمد

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا