English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے این یو طلباء غداری مقدمہ ، پولس کی چارج شیٹ کو دہلی حکومت نے نہیں دی منظوری ، عدالت جواب کرسکتی ہے طلب

share with us

نئی دہلی:31؍مارچ 2019(فکروخبر/ذرائع)دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کو دہلی پولس سے سوال کیا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) سے متعلق ملک سے غداری کے کیس میں چارج شیٹ کے ادخال میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔ عدالت نے دہلی پولس کے ڈی سی پی کو طلب کیا تھا، جنہوں نے بتایا کہ تاخیر دہلی حکومت کی طرف سے ہو رہی ہے جس نے ابھی تک چارج شیٹ پر اپنی منظوری فراہم نہیں کی ہے۔

ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دیپک سہراوت کی عدالت اب اس معاملے میں دہلی حکومت سے جواب طلب کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ دہلی پولس نے اس سے پہلے ملک سے غداری کے اس سنسنی خیز معاملے میں چارج شیٹ داخل کرنے کے لئے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حکومت سے ضروری اجازت حاصل کرنے کے لئے عدالت سے مزید وقت طلب کیا تھا۔

اس معاملے میں تفتیش مکمل ہونے کے بعد دہلی پولس نے 14 جنوری کو جے این یو طالب علم یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور دیگر رہنما انربان بھٹاچاریہ اور عمر خالد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ واضح رہے کہ 9 فروری 2016 کو جے این یو میں ایک احتجاج کے دوران مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے بازی کی گئی تھی۔

دہلی پولس کی اسپیشل سیل کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چارج شیٹ داخل کرنے کی اجازت ملنا ایک انتظامی کارروائی ہے اور جانچ ایجنسی نے اس سلسلے میں کیجریوال حکومت سے درخواست کی ہے۔ پولس ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چارج شیٹ اس کے بغیر بھی داخل کی جا سکتی ہے۔

جج نے دہلی پولس کی جانب سے دلیل سننے کے بعد یہ مانا کہ منظوری کے سلسلے میں اس کا کردار کا مکمل ہو گیا ہے اور اب یہ عام آدمی پارٹی، حکومت سے اس بارے میں پوچھے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا