English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل گاندھی امیٹھی اور کیرالہ کے وائناڈ سے بھی لڑیں گے انتخاب

share with us

نئی دہلی :31؍مارچ 2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے صدر راہل گاندھی اتر پردیش کی امیٹھی لوک سبھا سیٹ کے علاوہ کیرالہ کی وائناڈ سیٹ سے بھی انتخاب لڑیں گے۔ کانگریس کی طرف سے اس کا اعلان کیا گیا ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما اے کےک اینٹونی نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ راہل گاندھی جنوبی ہندوستان سے بھی چناؤ لڑیں۔ کیرالہ، تمل ناڈو اور کرناٹک سے یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اس پر غور خوض کے بعد یہ طے ہوا ہے کہ راہل گاندھی وائناڈ سے بھی چناؤ لڑیں گے۔

کانگریس کے ترجمان سربراہ رنديپ سنگھ سرجےوالا نے اس دوران الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جنوبی ہندوستان کے ثقافتی تنوع پر حملہ کر رہی ہے اور اس کو بچانے کے لئے مسٹر گاندھی نے شمالی ہندوستان کے ساتھ ہی جنوبی ہندوستان میں بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائناڈ پارلیمانی حلقہ کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو کی ملی جلی ثقافت کی علامت ہے اور ان تینوں صوبوں سے بار بار راہل گاندھی کو اس سیٹ سے الیکشن لڑنے کی اپیل کی جا رہی تھی اس لئے کانگریس صدر نے یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

کیرالہ کی یہ سیٹ اب بھی کانگریس کے پاس ہے اور 16 ویں لوک سبھا میں ایم آئی شنواس اس نشست کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ شنواس کیرالہ پردیش کانگریس کے ایگزیکٹیو چیئرمین بھی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا