English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی لیڈران کھلے عام کمیشن کے اصول کی اڑا رہے ہیں دھجیاں ،لیکن کمیشن خاموش تماشائی : سی پی ائی لیڈر

share with us

مئو:31؍مارچ 2019(فکروخبر/ذرائع)کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری اتل کمار انجان نے الیکشن کمیشن کے طرز عمل پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں الیکشن کمیشن جیسے مضبوط آئین ادارے کے وجود ہی سوالوں کے گھیرے میں ہے۔

سی پی آئی لیڈر نے سنیچر کو مئو میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر کھلے عام کمیشن کے اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

مسٹر انجان نے سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن کے لئے ایک کنڑولر کو تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل سرکاری خزانے پر اپنی پارٹی کے لئے انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ وہیں بی جے پی صدر امت شاہ نے نامزدگی کے دوران 30 سے 35 لاکھ خرچ کئے لیکن الیکشن کمیشن نے اس پر کوئی سوال نہیں پوچھا۔

سی پی آئی جنرل سکریٹری نے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج وادی کے اتحاد کو اپنا وجود بچانے کے لئے مجبوری میں کیا گیا اتحاد بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا عوامی مفاد سے کوئی سروکار نہیں ہے اور اپنے ذاتی مفاد کی تکمیل کے لئے ایک ساتھ آئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا