English   /   Kannada   /   Nawayathi

ائمہ مساجد کے لیے عمرہ زیارت کا سنہری موقع

share with us

جمعیۃ علماء لکھنو کے تحت ائمہ مساجد کا مسابقہ
آن لائن فارم حاصل و جمع کرنے کی سہولت
 


لکھنؤ:28؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)انفرادی نماز سے زیادہ اجتماعی نماز کی اہمیت ہے ۔ ائمہ پر اس کی بڑی ذمہ داری ہے اور ثواب بھی زیادہ ہے۔ انفرادی نماز کے ساتھ جماعت کی نماز کو درست اور بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے نماز کے احکامات، فضائل، مسائل اور نقائص سے واقفیت ہو۔ اس واقفیت کی وقتاً فوقتاً تجدید بھی ضروری ہے۔ اسی کے پیش نظر جمعیۃ علماء ضلع لکھنؤ نے ائمہ مساجد کے مسابقہ کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں کامیاب ہونے والے امام محترم عمرہ زیارت کا شرف حاصل ہوگا۔ اس کے لیے کامیاب امیدوار کے سفر عمرہ کے اخراجات تنظیم کی جانب سے ادا کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر شرکاء کو بھی خصوصی انعامات و تحائف سے نوازا جائے گا۔ ائمہ مساجد کا یہ مسابقہ پہلے مرحلہ میں لکھنؤ ضلع کے ائمہ کے درمیان ہوگا۔ جس کے لیے تنظیم نے شہر میں مختلف مقامات پر مراکز بنائیں ہیں۔ مسابقہ کے کنوینر سید محمد حسین ہاشمی کے مطابق ان مراکز میں جامعہ مسجد کپورتھلا (مولانا شمیم، 9455052710) ، جامع مسجد منشی پلیا اندرا نگر،(حافظ محمد عمران، 7275691001) جامع مسجد تقویت الایمان، نادان محل،(قاری زین العابدین،9838632307 ) مسجد عائشہ چار باغ،(مولانا حفظ الرحمن،8709137621) مدرسہ شاہ رضا، درگاہ دادامیاں مال ایونیو، (حافظ محمد ظریف ،9305354671)مدرسہ اسلامیہ صدیقیہ، کشور وہار کالونی، کیمپبل روڈ،( حافظ محمد عمر6307452806) مدرسہ اسلامیہ فاروقیہ ، سیدنا فاروق اعظم روڈ یٰسین گنج لکھنؤ (قاری رضی الدین صدیقی، 9415613874) مسجد عدنان پلی، مدرسہ ذی النورینؓ عدنان پلی، دوبگا ،(حافظ کلیم اللہ صدیقی،7080251525) اور القرآن انسٹی ٹیوٹ حسین گنج چوراہا،(مولانا قمر عالم ندوی،9335226077)سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے ۔ یہا ں سے ائمہ مساجد داخلہ فارم حاصل اور جمع کرسکتے ہیں۔ائمہ کی سہولت کے لیے ان مراکز پر متعلقہ کتب بھی فراہم کرائی گئی ہیں۔ ائمہ ان سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ نیزجمعیۃ علماء کے کیمپ آفس واقع مدرسہ تعلیم القرآن، نزد پولیس چوکی عیش باغ سے بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ وائٹس ایپ نمبر 9473895672 اورای۔میل lkojamiatulma@gmail.com پر رابطہ کرکے فارم حاصل اور جمع کئے جاسکتے ہیں۔ مسابقہ کے لیے مکمل فارم آئندہ 10؍ اپریل تک جمع کئے جاسکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا