English   /   Kannada   /   Nawayathi

مستقبل میں بھی بی جے پی سے کشمیر کے حوالے سے بہتری کی امید نہیں 

share with us


72ہزار کی نئی اسکیم نافذ العمل ہوسکتی ہے اور غریبوں کیلئے بے حد ضروری/ چدمبرم


سرینگر:28؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے سابق مرکزی وزیرخزا نہ اور کانگریس کے سینئرلیڈر نے وزیراعظم ہندکی جانب سے کشمیرکے مسئلے کوحل کرنے کے دعوئے کوبے معنیٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب پانچ بر سوں تک ریاست میں حا لات کو بہتر بنانے کی خا طرکچھ نہیں کیاگیا تو مستقبل میں اس کی امید کیسے کی جا سکتی ہے ۔کانگر یس صدر کی جانب سے غریب کنبوں کو ہرسا ل 72ہزار روپے امداد فراہم کرنے کی اسکیم کو کا رگر قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مو جودہ وزیرخز انہ کو معاشی اور اقتصادی حالرت کے بارے میں پھرسے سبق حاصل کرنا چاہئے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق مرکزی وزیرخزانہ اور کانگر یس کے سینئرلیڈر پی چدمبرم نے ریاست جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے مابین حالات دن بدن بگھڑتے جارہے ہیں اورا س کالا زمی اثر ریاست جموں کشمیرپرپڑ رہاہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا یہ دعویٰ بھارتیہ جنتا پارٹی ہی کشمیرکے مسئلے کو حل کرسکتی ہے ۔سا بق مرکزی وزیرنے کہا کہ جب بی جے پی کی حکوت پانچ بر سو وں تک کچھ نہ کرسکی اسسے کشمیرمسئلے کے حل کے بارے میں مستقبل میں کیسے امید کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ طاقت کے بلبوتے پراگر چہ وقتی طورپر مسا ئل کودبایا جا سکتاہے تاہم اس کے مثبت نتائج بر آ مد نہیں ہوسکتے ہیں ۔کانگریس کی جانب سے اپنے منشور میں غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کنبوں کو اپنے منشور میں 72ہزار روپے کی آمدانی فراہم کرنے کی اسکیم کواطمنان بخش قرا ردیتے ہوئے سا بق مرکزی وزیرنے کہا کہ ایسا ممکن ہوسکتاہے اور س اس کیلئے ملک کے خز انے کوکوئی اضافی بوجھ بر داشت نہیں کرنا پڑے گا ۔مرکزی وزیرخزانہ اروون جیٹلے کی جانب سے راہل گاندھی کے اعلان کوخیالی پلاؤ قرا دینے کے بیان کوچدمبرم نے ہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیرخزا نہ کو معاشی اور اقتصادی سبق دوبارہ حاصل کرنا چا ہئے ۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا