English   /   Kannada   /   Nawayathi

وسیم رضوی کا متنازع بیان، کہا:’ اندرا گاندھی کا خاندان مسلمان، پرینکا پر بھی کیا تبصرہ

share with us

نئی دہلی:28؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے ایودھیا میں متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا خاندان مسلم ہے۔ کانگریس کے لوگ تو بھگوان رام کے وجود سے ہی انکار کرتے ہیں۔رضوی یہیں نہیں رکے اور آگے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا پر بھی قابل اعتراض بیان دے ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا خوبصورت ہیں، انہیں سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی، اگر وہ پہلے آ جاتیں تو ہم انہیں اپنی فلم میں ظفر خان کی بہو کا رول دے دیتے۔رضوی نے کہا کہ بھگوان رام کا مندر ایودھیا میں ہی بنے گا۔ اگلی بار میں تبھی درشن کرنے آؤں گا جب خوبصورت مندر بن جائے گا۔وہیں، نرموہی اکھاڑا کی طرف سے ثالثی مقام تبدیل کرنے کی درخواست پر وسیم رضوی نے کہا کہ مذاکرات کے لئے ایودھیا سے زیادہ محفوظ جگہ کوئی نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا