:اور ہر طرح کے
منگلورو: واٹر فرنٹ پروجیکٹ کی دیوار کا ایک حصہ گرن ... آگ بجھانے کا آلہ تیار کرنے والی کمپنی میں ہی لگ ... کرناٹک مائنارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے تعلیمی سا ... کمٹہ : ایم ایل اے کے بھائی کے مکان میں گیس سلنڈر پھ ... علی گڑھ میں ہجومی تشدد کے ملزمین کیخلاف’این ایس ... راجدھانی دہلی میں 40 سال پرانی مسجد اور مدرسہ کے ا ... نفرت انگیز تقریر پر نڈا اور مالویہ کے خلاف مقدمہ ک ... 3منزلہ عمارت کی چھت سے لٹک گئی خاتون ، دل دہلادینے ...

گیا:28مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) بہار میں انتہا پسندی سےمتاثر ہ ضلع گیا کے ڈمريا تھانہ علاقہ کے بودھی بیگہا گاؤں میں ممنوعہ نکسلی تنظیم ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز) کے دہشت گردوں نے جنتا دل یو نائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سابق ایم ایل سی اور بی جے پی کے موجودہ لیڈر انوج کمار سنگھ کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔
پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ تقریباً 50 کی تعداد میں ماؤنوازوں نے گزشتہ دیر رات بودھی بیگہا گاؤں میں واقع انوج کمار سنگھ کے گھر پر حملہ کیا ۔ اس کے بعد ماؤنوازوں نے سابق ایم ایل سی کے چچا اور بھائی کے ساتھ مارپیٹ کی اوراہل خانہ کے سبھی ممبروں کو گھر سے باہر نکال دیا۔ سبھی لوگوں کو گھر سے نکالنے کے بعد ماؤنوازوں نے دھماکہ کر کے گھر کو اڑا دیااور فرار ہو گئے ۔ واقعہ میں کسی جانی نقصان ہو نے کی اطلاع نہیں ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
خبروں کے مطابق اس حملے کے بعد انوج کمار سنگھ نے جانکاری دی ہے کہ ان کی فیملی کافی دنوں سے نکسلیوں کے نشانے پر تھی۔ بدھ کی دیر رات 50 کی تعداد میں نکسلی ان کے گھر پہنچے اور گھر کی دیکھ بھال کرنے والے انوج کے چچازاد بھائی کو گھر سے نکال کر ڈائنامائٹ لگا کر دھماکہ سے اڑا دیا۔ دھماکہ میں بی جے پی لیڈر کا گھر پوری طرح سے منہدم ہو گیا۔ دوسری جانب اس واقعہ سے مقامی لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ انوج کمار سنگھ اپنے آبائی گھر پر واقعہ کے وقت موجود نہیں تھے۔ واقعہ کے وقت وہ گیا شہر میں تھے۔ اس سے قبل بھی گیا کے سونداہا گاؤں میں 16 مارچ کو نکسلیوں نے آئی ای ڈی سے ایک سرکاری اسکول کی بلڈنگ میں دھماکہ کیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |