:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

رشتے دار قریبی ہونے چاہیں ،جن کو عمرہ ویزے پر بلایا جائے،بلانے والا ان کی مکمل میزبانی کا ذمہ دار ہوگا،حکام
ریاض:25مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے حکام نے کہاہے کہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اپنے قریبی عزیزوں کے لیے عمرہ ویزہ جاری کرسکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت حج عمرہ کے سیکریٹری برائے عمرہ ڈاکٹر عبد العزیز وزان نے بتایاکہ جلد ہی نافذ ہونے والے نئے قانون کے مطابق سعودی شہریوں سمیت سعودی عرب میں مقیم تمام غیر ملکی بھی اپنے 3 سے 5 رشتہ داروں کے لیے عمرہ ویزہ جاری کروا سکیں گے۔انھوں نے بتایا کہ شہری اور غیر ملکی سال میں 3 مرتبو اپنی عزیزوں کو عمرہ کے لیے سعودی عرب بلا سکیں گے اور اس کے لیے سعودی شہری اپنے کارڈ پر یا غیر ملکی اپنے اقامہ پر اپنے3 سے 5 عزیزوں کے عمرہ ویزے جاری کرواسکے گا۔وزارت حج عمرہ کے سیکریٹری برائے عمرہ ڈاکٹر عبد العزیز وزان کے مطابق وزارت نے نیا قانون منظور کر لیا ہے جس پر بہت جلد عملدرآمد ہوگا۔ڈاکٹر عبد العزیز وزان نے بتایا کہ اس قانون کی شرائط کے تحت رشتے دار قریبی ہونے چاہیں اور اس کے ساتھ جن رشتہ داروں کو عمرہ ویزے پر بلایا جائے ان کی مکمل میزبانی کا ذمہ دار ہوگا جبکہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ان کی وطن واپسی کی بھی ذمہ داری لے گا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |