English   /   Kannada   /   Nawayathi

خادم الحرمین کی شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت

share with us


ریاض:24مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں ہونے والے تیسرے قومی شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کی آخری تقریب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت مملکت کی اعلی شخصیات نے شرکت کی۔ عرب ٹی وی کے مطابق تیسرا سالانہ شاہ عبدالعزیز اونٹ میلہ جنوبی گورنری الدھنا کے علاقے الصیاھد میں منعقد کیاگیا۔ میلے میں آمد پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے شاہ سلمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر الریاض کے گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز اور انوٹ کلب کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز فہد بن فلاح حثلین بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ اونٹ میلے کی آخری تقریب میں کویت کے ولی عہد الشیخ نواف الاحمد الجابر المبارک الصباح، قرغیزستان کیوزیر اعظم ایلگازیف محمد، دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن جاثم آل مکتوم،شاہ بحرین کے خصوصی مندوب الشیخ ناصر بن حمد آل خلیفہ،الشیخ سلطان بن سحیم آل ثانی، سلطنت اومان کے الشیخ سعد محمد السعدی،موریتانیہ کے ترجمان سید محمد ولد محم، ریاض کے گورنر شہزدہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعودی بن نایف بن عبدالعزیز اور دیگر رہ نماؤں اور اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔شاہ سلمان کی بن عبدالعزیز کی میلے میں آمد کے بعد اونٹ کلب کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز فہد بن فلاح بن حثلین نے شاہ سلمان اور دیگر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اونٹ میلہ سعودی فرمانروا اور مملکت کی قیادت کی حکمت اور دانش مندی کا عکاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اونٹ میلہ سعودی عرب کی قومی ثقافت کی علامت بن چکا ہے اور اس میلے کے انعقاد سے ہم اپنی تاریخی عرب ثقافت کواجاگر کرکے نئی نسل کو اپنی تاریخ اور ثقافت سے مربوط کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اونٹ کی تخلیق اللہ کی تخلیق کردہ مخلوقات میں ایک عجیب مخلوق ہے جس کے بارے میں خود باری تعالی نے استفسار کے انداز میں فرمایا"افلا ینظرون الی الابل کیف خلقت"۔ یعنی کیا وہ دیکھتے ہہیں کہ اونٹ کو کیسے پیدا کیا گیا؟۔ اونٹ اللہ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک بے پایاں نعمت خداوندی ہے۔اس کے بعد اونٹ میلے میں اونٹوں کی دوڑ کے آخری دو مقابلے منعقد کیے گئے۔ مقابلے کے بعد شاہ سلمان نے کامیاب ہونے والے اونٹوں کے مالکان کو ایوارڈ ، ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔پہلے ایک سو کے درجے میں آنے والے اونٹوں کے مالکان میں عمیر بنفہد بن شنار القحطانی، اھلال بن عائض بن دغیثر العتیبی، حمد بن عوضہ بن علی المری اور مطلق بن عبداللہ الفطیمانی السھلی،50 کے گروپ میں آنے والوں میں شہزادہ عبدالرحمان بن خالد بن مساعد، موسی بن عبدالعزیز بن عبداللہ الموسی، عائض بن رفعان بن عایض القحطانی، مترک بن نایف بن ترکی بن حجنہ، طلق ظافی آل روق القحطانی اور محمد بن فہاد بن جخذب السعدی القحطانی، جب کہ 30 کے گروپ میں ترکی بن سعد بن سوید الحقبانی، عبداللہ بن ناصر بن عبداللہ الجبری، سیف محسن بخیت حفیظ المزروعی، فالح بن محمد فالح بن شویشان نایف بن عبدالمحسن بن صالح الراجحی اور ھادی بن عبدالللہ عبدالھادی الدوسری کامیاب قرار پائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا