:اور ہر طرح کے
ہلیال : کار میں دھواں دیکھنے کے بعد مسافر اترگیے ، ... اتراکنڑا : لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو ت ... کرناٹک کے ان اضلاع میں شدید گرمی کی لہر : یکم مئی س ... متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبہ نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات مؤخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ...

شام :21مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)شام میں اسد انتظامیہ اور ایرانی حمایت کے حامل غیر ملکی دہشتگرد گروپوں کی طرف سے "ادلب ٹینشن فری زون" کی رہائشی آبادی پر بھاری توپ فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق اسد انتظامیہ اور ایرانی حمایت کے حامل دہشت گرد گروپوں نے ادلب کے علاقوں خان شیخون اور طُوخ میں، ضلع حاما کے مغربی علاقوں مضیق قلعے، الخویز اور الحویجہ میں بھاری توپ فائرنگ کی۔
سول ڈیفنس کے ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مضیق قلعے اور الخویز پر کئے گئے حملوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔مضیق قلعے، الخویز ، الحویجہ اور اس کے اطراف میں صبح کے وقت حملوں کا آغاز ہوا جن میں 150 سے زائد توپ فائر کئے گئے۔حملوں میں التوینہ کی مسجد کو بھی ہدف بنایا گیا۔
واضح رہے کہ اسد انتظامیہ اور ایرانی حمایت کے حامل دہشت گرد گروپوں کی طرف سے رواں سال کے آغاز سے سوچی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے "ادلب ٹینشن فری زون کے اندر شہری رہائشی مقامات پر فضاء اور زمین سے کئے گئے حملوں میں کم از کم 147 شہری ہلاک اور 440 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |