:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

دونوں شہداء خالد مصطفی اور ان کے بیٹے حمزہ کی میتیں ایمبولینس میں لین وڈ پارک لائی گئیں
،نماز جنازہ میں سینکڑوں افرادکی شرکت، نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے تدفین کے موقع پر ورثا کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے
کرائسسٹ چرچ:20؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی تدفین کا آغازہوگیا۔نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی تدفین کا آغازہوگیا۔ لین وڈ میموریل پارک میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں دو شہدا خالد مصطفی اور ان کے چودہ سالہ بیٹے حمزہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔دونوں شہدا کی میتیں ایمبولینس میں لین وڈ پارک لائی گئیں۔ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے تدفین کے موقع پر ورثا کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے جب کہ سیکیورٹی بھی انتہائی سخت رہی۔نیوزی لینڈ کی فضا پانچ دن بعد بھی سوگوارہے اور شہدا کی یاد میں تعزیتی پھول رکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے شہدا ء کی فہرست بھی جاری کر دی ہے جن میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، فلسطین، مصر، فجی، متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ فٹ بال ٹیم کے شہری اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ چوالیس سالہ خالد مصطفی اور ان کا پندرہ سالہ بیٹا حمزہ مصطفی شام کی خانہ جنگی سے فرار ہو کر نیوزی لینڈ پہنچے تھے۔ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں سفید فام عیسائی دہشت گرد نے دومساجد میں فائرنگ کرکے 50 معصوم مسلمانوں کو شہید اورکئی افراد کو زخمی کردیا تھا جب کہ شہدا میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |