:اور ہر طرح کے
مسلمانوں کے خلاف منافرت پر مبنی ویڈیو جاری کرنے پ ... پی ایم مودی مسلمانوں کے بارے میں اشتعال انگیز دعو ... ووٹنگ سے ایک روز قبل احمد آباد کے ۲۹ اسکولوں کو ب ... چین کے ساتھ سرحدی مسئلہ پر پھر کانگریس وزیراعظم م ... پہلے دو انتخابی مرحلوں میں ووٹروں کی کل تعداد کا ... الیکشن کمیشن نے محبوبہ مفتی کو جاری کیا وجہ بتاؤ ... سماج وادی پارٹی کے ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے عتیق، اشرف ... مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ...
:اور ہر طرح کے
مسلمانوں کے خلاف منافرت پر مبنی ویڈیو جاری کرنے پ ... پی ایم مودی مسلمانوں کے بارے میں اشتعال انگیز دعو ... ووٹنگ سے ایک روز قبل احمد آباد کے ۲۹ اسکولوں کو ب ... چین کے ساتھ سرحدی مسئلہ پر پھر کانگریس وزیراعظم م ... پہلے دو انتخابی مرحلوں میں ووٹروں کی کل تعداد کا ... الیکشن کمیشن نے محبوبہ مفتی کو جاری کیا وجہ بتاؤ ... سماج وادی پارٹی کے ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے عتیق، اشرف ... مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ...
نئی دہلی:19مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) لندن کی ایک عدالت نے دو ارب ڈالر کے پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ کے کلیدی ملزم نیرو مودی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ افسروں نے گزشتہ سوموار کو یہ جانکاری دی۔انہوں نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں نیرو کو ہندوستان کے سپرد کرنے کی ای ڈی کی گزارش کے جواب میں اس کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔
افسروں نے بتایا کہ جانچ ایجنسی کو حال ہی میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت کے ذریعے وارنٹ جاری کئے جانے کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا اور نیرو مودی کو جلدہی مقامی پولیس (لندن میٹروپالیٹن پولیس) ذریعے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وارنٹ کچھ دن پہلے جاری کیا گیا اور بعد میں ای ڈی کو مطلع کیا گیا تھا۔ افسروں نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد نیرو مودی کو ضمانت کے لئے عدالت کے سامنے لایا جائےگا اور اس کے واپسی کے لئے قانونی کارروائی اس کے بعد شروع ہوگی۔
لندن میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت نے نیرو کے خلاف ایک وارنٹ جاری کیا ہے، جس سے اس کی گرفتاری تقریباً طے ہے۔ معاملے میں شامل لندن واقع ذرائع نے یہ جانکاری دی۔برٹن کی عدالت اور اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا کہ وہ وارنٹ کی تصدیق یا اس سے انکار تب تک نہیں کر سکتے جب تک گرفتاری ہو نہ جائے اور ملزم کو رسمی طور پر ملزم نہیں بنا دیا جائے۔
حالانکہ، تازہ واقعے سے واقف افسروں نے تصدیق کی کہ پچھلے ہفتے ایک وارنٹ جاری کیا گیا اور ہندوستان میں افسروں کو سوموار کو اس کے بارے میں بتایا گیا۔میٹروپالیٹن پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا، ‘ ہم گرفتاری ہونے تک کوئی تبصرہ اس لئے نہیں کرتے کیونکہ کچھ بھی قائم ہونے سے پہلے شخص کو ملزم بنایا جانا ہوتا ہے۔ ‘
وارنٹ جاری ہونے کی خبروں کے بعد اب نیرو کے پاس اختیار ہے کہ یا تو وہ کسی پولیس تھانے میں سرینڈر کر دے یا پھر وارنٹ کو تامیل کرانے کے لئے ذمہ دار میٹروپالیٹن پولیس کے افسر اس کو گرفتار کریںگے۔اگر نیرو کو گرفتار کیا جاتا ہے تو اس کو لندن واقع ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا جائےگا اور رسمی طور پر اس کو ملزم بنایا جائےگا۔ اس کے بعد وہ ضمانت کے لیے کوشش کر سکتا ہے۔
برٹن کے ایک اخبار میں حال میں شائع ایک خبر کے مطابق ؛نیرو مودی لندن کے ویسٹ اینڈ میں 80 لاکھ پاؤنڈ کے عالی شان گھر میں رہ رہا ہے اور نئے ہیرا کاروبار میں لگا ہے۔اخبار کی طرف سے جاری ایک ویڈیو میں نیرو کو لندن کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |