:اور ہر طرح کے
ہلیال : کار میں دھواں دیکھنے کے بعد مسافر اترگیے ، ... اتراکنڑا : لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو ت ... کرناٹک کے ان اضلاع میں شدید گرمی کی لہر : یکم مئی س ... متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبہ نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات مؤخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ...

نئی دہلی: 15مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعظم نریندر مودی نے نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکثیری اور جمہوری معاشرے میں نفرت اور تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں۔
نیوزیلینڈ کی وزیر اعظم کے نام ایک مکتوب میں مسٹر مودی نے خوفناک حملے میں مارے جانیوالوں کے کنبوں کیساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ ایک سرکاری ریلیز کے مطابق مسٹر مودی نے زخمیوں کی تیزی سے شفایابی کی دعا کی اور کہا کہ اس مشکل وقت میں ہندستان نیوزی لینڈ کے عوام کے ساتھ ہے۔
وزیر اعظم نے ہندستان کی طرف سے ہر نوعیت کی دہشت گردی اور تشدد کی تائید کرنیوالوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ تکثیری اور جمہوری معاشروں میں نفرت اور تشدد کی کہیں کوئی گنجائش نہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ تیسرے بڑے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مسجدوں میں آج نماز جمعہ سے قبل دہشت گردانہ حملوں میں 49 لوگ ہلاک اور 39 زخمی ہوگئے۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی حملہ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’نیوزی لینڈ میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی کا مظہر ہے، اس کی پر زور مذمت ہونی چاہئے۔‘‘ انہوں نے ہلاک شدگان کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔‘‘
نیوزی لینڈ پولس کے مطابق ڈینز ایونیو میں واقع مسجد میں 41 اور لین وُڈ مسجد میں 7جانوں کا ضیائع ہوا۔ ایک شدید زخمی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ فائرنگ کی زد میں آنے والے 39 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے ایک خاتون سمیت 4 حملہ آوروں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے ایک اسٹریلوی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |