:اور ہر طرح کے
ساحلی اضلاع ایلو الرٹ پر ... بھٹکل کے سن سائن اسپورٹس سینٹر کی جانب سے طالبات ک ... لوک سبھا انتخابات : اترکنڑا میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے ... کرناٹک : اتراکنڑا ، شیموگہ ، اڈپی ، چکمگلور میں گر ... افغان جنگ کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر آسٹریلوی ... اجمیر کی ایک اور تاریخی مسجد نشانہ پر ... ممبئی ہورڈنگ حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہو گئی، 74 افر ... غزہ کے متعلق امریکا کے اس بیان کو مضحکہ خیز کیوں ک ...

ادلب :10مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)شام کے ٹینشن فری زون کی سرحدوں میں واقع تحصیل جسیر الشعور میں فضائی حملے کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
ادلب سول ڈیفنس 'وائٹ ہیلمٹ" کے سربراہ مصطفیٰ حاجی یوسف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شام کے وقت جسیر الشعور پر حملے کے بعد امدادی کاموں کے دوران جنگی طیاروں نے سول ڈیفنس کی امدادی ٹیموں کو ہدف بنایا۔
شامی مخالفین کے ائیر کرافٹ مانیٹرنگ ہاوس کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق حمیمیم سے اڑنے والے ایس یو 34 روسی جنگی طیارے نے جسیر الشعور میں حملہ کیا۔
علاوہ ازیں اسد انتظامیہ اور ایرانی حمایت کے حامل غیر ملکی دہشت گرد گروپ بھی صبح سے ادلب کی تحصیلوں خان شیخون، سراقب، معارشورین، الناجیہ، تل مینیس ، دیر الشرقی اور حاما کے شمالی دیہاتوں پر توپ حملوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔شامی انتظامیہ کے جنگی طیاروں نے بھی کل شام سے فضائی حملوں کا آغاز کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اسد انتظامیہ اور ایرانی حمایت کے حامل دہشت گرد گروپوں کی طرف سے سوچی سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رواں سال کے آغاز سے ادلب ٹینشن فری زون میں کئے گئے فضائی و زمینی حملوں میں کم از کم 116 شہری ہلاک اور 342 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |