English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی آئی اے حملوں میں شہری ہلاکتیں بتانے سے آزاد،ٹرمپ نے شرط ہی ختم کر دی

share with us

واشنگٹن:07؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس لازمی شرط سے متعلق پالیسی منسوخ کر دی ہے جس کے تحت  خفیہ ایجنسی سی آئی اے اپنے ڈرون حملوں میں شہری ہلاکتوں کی اطلاع دینے کی پابند تھی۔

 یہ شرط ٹرمپ کے پیش رو صدر براک اوباما نے دو سال پہلے زیادہ شفافیت کے لیے متعارف کرائی تھی جسے موجودہ صدر نے گزشتہ شب  منسوخ کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سیاست میں سی آئی اے پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں اور اس اقدام کے بعد اب یہ خفیہ ایجنسی اپنے حملوں میں شہری ہلاکتوں سے متعلق زیادہ رعایت لے سکے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا