English   /   Kannada   /   Nawayathi

لندن میں تین دھماکا خیز ڈیوائسز ملنے کی تحقیقات شروع

share with us


اے4 کاغذ کے برابر سائز کے ان پیکٹ میں سے پیلے جفی بیگ ملے جس کا جائزہ لیاگیا،پولیس 


لندن:06مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)برطانوی دارالحکومت لندن سے تین دھماکا خیز مواد کی ڈیوائسز ملی ہیں جن کی لندن کی انسداد دہشت گردی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈنے بتایاکہ ہیتھرو ایئرپورٹ بالمقابل واقع ایک دفتر، واٹر لو اسٹیشن کے پوسٹ روم لندن سٹی ایئرپورٹ کے قریب سے تین مشتبہ پیکٹ ملے۔لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ اے4 کاغذ کے برابر سائز کے ان پیکٹ میں سے پیلے جفی بیگ ملے جس کا افسران نے جائزہ لیا تو اس میں چھوٹی دھماکا خیز ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔ان میں سے ایک پارسل ہیتھرو نارتھ رن وے کے قریب کمپاس سینٹر کو بھیجا گیا جس کو کھولنے کے نتیجے میں پیکج کا کچھ حصہ جل گیا لیکن کسی کو انجری لاحق نہیں ہوئی جبکہ فلائٹس میں بھی کوئی تعطل واقع نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق تفتیش کے ابتدائی مرحلے میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ڈیوائسز پارسل کھولتے ہی جلانے کی خاصیت رکھتے ہیں لیکن اس سے کسی بڑے پیمانے پر تباہی کا امکان نہیں البتہ پولیس حکام نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔مقامی وقت کے مطابق 9 بجکر 55 منٹ پر کمپاس سینٹر سے پولیس کو کال موصول ہوئی جس میں پارسل موصول ہونے کی اطلاع نہیں لیکن وہاں پارسل کھولا نہیں گیا تھا جس پر پولیس نے وہاں پہنچ کر اسے ناکارہ بنا دیا۔اس کے بعد تقریباً دو گھنٹوں بعد لندن سٹی ایئرپورٹ سے ایک اور پارسل موصول ہونے کی کال موصول ہوئی لیکن اس کو بھی نہیں کھولا گیا جس سے ایئرپورٹس پر فلائٹس میں کوئی تعطل واقع نہیں ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا