English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائجیریا میں مسلح ڈاکوؤں نے 30 افراد کو ہلاک کر دیا،متعددلاپتہ 

share with us

موٹرسائیکلوں پر سوارافرادنے لوگوں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں اور ان کے گھروں کو نذر آتش کر دیا،پولیس 


ابوجہ :06مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک نائجیریا کے شمال مغربی حصے میں ڈاکؤوں نے ایک گاؤں پر حملے کے دوران کم از کم 34 افراد کو قتل کر دیا۔ جبکہ متعدد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس اور عینی شاہدین نے بتایاکہ موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے ضلع شِنکافی کے ایک گاؤں کوارے میں لوگوں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں اور ان کے گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ مقامی پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کے اس حملے میں34 افراد ہلاک ہوئے۔ گاؤں کے رہائشیوں نے تاہم مرنے والوں کی تعداد 34 بتائی ہے جبکہ متعدد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا