:اور ہر طرح کے
جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور میں اللجنۃ الثقافیہ کی ا ... غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیلی حکومت کے اندر اخت ... جنوبی افریقہ کی رفح میں اسرائیلی جارحیت روکنے کی ... عالمی عدالت رفح پر اسرائیلی حملے روکنے کا حکم دے: ... کرناٹک کے ان اضلاع میں ہوگی آج کڑک اور گرج کے سات ... غزہ: القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کی سپلائی لائ ... بھٹکلی طلبہ کی گلف میں شاندار کامیابی ، محمد ایم ... عرب لیگ کے 33 ویں سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کیا ...

اوقاف کونسل کے ذمہ داروں پر پابندیاں اسرائیل کی مذہبی اشتعال انگیزی ہے،عبدالناصر ابو البصل
عمان:04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)اردن نے مسجد اقصیٰ کے انتظامی امورمیں مداخلت، فلسطینی شخصیات کی مسجد اقصیٰ سے بے دخلی اور مقدس مقام کی مسلسل بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے اسے صہیونی ریاست کی کھلم کھلا مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اردنی وزیر مذہبی امور واقاف عبدالناصر ابو البصل نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حرم قدسی کو نقصان پہنچانے کی سازش کررہی ہے۔ انہوں نے القدس میں اسلامی اوقاف اور مقدسات کے امور کی نگران کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعظیم سلھب پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر 40 دن اور ان کے نائب الشیخ ناجح بکیرات پر 4 ماہ کی پابندی عاید کرنے کو مذہبی امور میں مداخلت اور قبلہ اول کے حوالے سے طے پائے عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ اردن کی طرف سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کے?حوالے سے مقرر کردہ اوقاف کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعظیم سلھب پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر 40 دن اور ان کے نائب الشیخ ناجح بکیرات پر 4 ماہ کی پابندی عاید کی ہے۔ دونوں کو عالمی قانون اور دو طرفہ معاہدے کیتحت حرم قدسی کے امور کا نگران مقرر گیا اور انہیں قانون کے تحت سفارتی تحفظ حاصل ہے۔ صہیونی پولیس نے حرم قدسی کی انتظامی کونسل کے متعدد اہلکاروں کو طلب کرکے انہیں حراست میں لیا ہے۔ ان میں کونسل کے رکن مہدی عبدالھادی اور حاتم عبدالقادر شامل ہیں۔ادھر القدس میں اوقاف کونسل کے ترجمان فراس الدبس نے بتایا کہ صہیونی حکام نے حرم قدسی اوراوقاف کونسل کے چیئرمین عبدالعظیم سلھب کو 40 دن کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کے بعد ان کے نائب کو 4 ماہ کے لیے قبلہ اول میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |