:اور ہر طرح کے
اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی استدع ... اسرائیلی حکام کا حماس کے رہنماؤں سے موازنہ نہیں ک ... فرانس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ممکنہ وار ... عالمی فوجداری عدالت سے ان رہنماؤں کے گرفتاری وارن ... ابراہیم رئیسی کی جگہ بننے والے نئے عبوری صدر کے با ... ایرانی صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کا پراسرار ح ... بھٹکل کے ڈاکٹر آفتاب دامدا اے جے انسٹی ٹیوٹ آف م ... دکھ کی اس گھڑی میں بھارت ایران کے ساتھ کھڑا ہے: وزی ...

نئی دہلی:04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) پاکستان میں بالاکوٹ کے جیش محمد کے ٹھکانے پر ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی میں مرنے والوں کی تعداد پر آج سیاست گرم ہوگئی ۔ سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم سمیت کئی کانگریسی رہنماوں نے اس کارروائی میں مارے گئے لوگوں کی تعداد پر سوال کھڑے کرتے ہوئے نریندر مودی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔
کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کے وائس ایر مارشل نے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی شہری یا فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے تو مرنے والوں کی تعداد 300-350 کس نے بتائی؟
چدمبرم نے کہا’’ ایک ہندوستانی شہری کے ناطے میں اپنی حکومت پر بھروسہ کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ دنیا کو بھی بھروسہ ہوتو حکومت کو اپوزیشن کی نکتہ چینی کرنے کے بجائے اس کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کو ان کی شاندار حصولیابی کے لئے سلام کرنے والے سب سے پہلے شخص کانگریس کے راہل گاندھی تھے۔ مودی جی یہ کیوں بھول گئے۔‘‘ وہیں، کانگریس کے ہی ایک دیگر سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کئی غیر ملکی اخبارات اور ایجنسیوں کی خبروں کا ذکر کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بالاکوٹ میں دہشت گردوں کو کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |