:اور ہر طرح کے
مناسکِ حج کا تیسرا اور آخری مرحلہ شروع ،حاجی رات ت ... شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے عرفات میں سال 1445 ہجری ک ... پٹرول اور ڈیزل کی قیتموں میں اضافہ کے بعد کرناٹک ح ... کرناٹک میں بڑھ گئیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ... وقف بورڈ کو دس کروڑ روپے فنڈ مختص کئے جانے پر ہندو ... مشہور مصنفہ اروندھتی رائے کے خلاف ’یو اے پی اے‘ ک ... یوپی : سابق ایم ایل سی محمد اقبال کے 4440 کروڑ روپے ک ... مولانا سجادنعمانی کی رہائش گاہ پہونچے نو منتخب رک ...

عبدالعزیز 3مارچ کو صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے تک جنیوا میں رہیں، آرمی چیف
جنیوا:02؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کا خصوصی طیارہ جنیوا سے واپس الجزائر آگیا ہے تاہم صدر بوتفلیقہ فی الوقت واپس نہیں آئے ہیں۔اخبار’’یورو نیوز‘‘کی رپورٹ نے الجزائری حکومت کے ایک باوثوق ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے اپنے مشیر رمطان العمامرہ کو جنیوا بلایا تاکہ وزارت کی تقرری کے حوالے سے ان سے مشاورت کی جاسکے۔اخباری رپورٹ کے مطابق الجزائر کے آرمی چیف نے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ پر زور دیا ہے کہ وہ 3مارچ کو صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے تک جنیوا میں رہیں۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ دو ہفتوں سے الجزائر میں صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی پانچویں بار صدارتی انتخابات کے لیے نامزدگی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے ایوان صدر کے قریب عبدالعزیز بوتفلیقہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ احتجاج کے پیش نظر تمام سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی اور سڑکوں پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔دارالحکومت کی مساجد کے اطراف میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |