English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ انتظامیہ امریکی ناقدین کی نہ سنے، شمالی کوریاکی تنبیہ 

share with us

ٹرمپ انتظامیہ مخالفین پر دھیان دے گی، تو دنیا میں قیام امن کا تاریخی موقع گنوا دے گی،حکومت

سیول۔25فروری2019(فکروخبر /ذرائع ) شمالی کوریاکی حکومت کے ایک ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنبیہ کی ہے کہ وہ امریکی ناقدین کی باتوں پر توجہ نہ دیں کیونکہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری نہیں چاہتے۔دوسری جانب شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ اورامریکی صدرکی ملاقات کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں،دونوں رہنما سنگاپور میں پہلی ملاقات کے آٹھ ماہ بعد ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں کل دوسری ملاقات کریں گے۔ شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت کے ایک ترجمان نے جاری بیان میں کہاکہ اگر ٹرمپ انتظامیہ مخالفین پر دھیان دے گی، تو پھر وہ دنیا میں قیام امن کا تاریخی موقع گنوا دے گی۔شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اْن صدر ٹرمپ سے ملاقات کے سلسلے میں بذریعہ ٹرین ویت نام پہنچ رہے ہیں۔ دونوں رہنما سنگاپور میں پہلی ملاقات کے آٹھ ماہ بعد ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں بدھ ستائیس فروری کو دوسری ملاقات کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا