:اور ہر طرح کے
لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں ووٹروں ک ... الیکشن کمیشن نے محبوبہ مفتی کو جاری کیا وجہ بتاؤ ... سماج وادی پارٹی کے ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے عتیق، اشرف ... مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ...

ڈھاکہ:21؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع) بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں ایک عمارت میں آگ لگ جانے کی وجہ سے کم از کم 70 لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ کئی دیگر افراد بری طرح جھلس گئے۔ پولس انسپکٹر جنرل محمد جاوید پٹواری نے حادثہ میں 70 لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کی رات تقریباً دس بجکر چالیس منٹ پر پرانے ڈھاکہ میں حاجی وحید منشن نامی ایک پانچ منزلہ عمارت کے گراونڈ فلور پر ایک کیمیائی گودام میں آگ لگ گئی۔ آگ کی لپٹیں جلد ہی نزدیکی چار عمارتوں میں پھیل گئیں جس سے بڑی تعداد میں لوگ عمارتوں کے اندر پھنس گئے۔
محمد جاوید پٹواری نے مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کے اندر مزید لاشیں ہوسکتی ہیں۔ ہم سب جلی ہوئی عمارت کے اندر تلاشی مہم چلا رہے ہیں۔ پولس انسپکٹر جنرل محمد جاوید پٹواری نے بتایا کہ آگ اتنی شدید تھی کہ مزید عمارتوں میں پھیل سکتی تھی لیکن فائر بریگیڈ کا عملہ پوری را ت آگ بجھانے کے کام میں مصروف رہا اور آخر اس پر قابو پالیا گیا۔ اس حادثہ میں زخمی ہونے والے لوگوں میں بڑی تعداد میں خؤاتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ اور سٹی سیکورٹی کے ڈیوٹی افسر محفوظ روین نے اس حادثہ کے بارے میں بتایا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ پوری رات آگ بجھانے کے کام میں مصروف رہا۔ انھوں نے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا۔ اس حادثہ میں زخمی ہونے والے لوگوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی شامل ہے جنہیں نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |