English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیری عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

share with us

نئی دہلی :19؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)انسانی حقوق کے عالمی نگران ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل (انڈیا) نے کہا کہ وہ ہجوم جو کشمیریوں کو وطن پرستی کے بہانے ہاسٹلز اور دکانوں سے نکال رہی ہے وہ درحقیقت آئین ہند کے بنیادی اصولوں کی بیخ کنی کررہی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ حکام کو چاہئے کہ وہ تشدد کے الزامات کی جانچ کرکے مرتکبین کو سزا دیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی اور ملک کی ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ  عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں حملوں، ہراسانیوں اور حراستوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

میڈیا رپورٹز کا حوالہ دیتے ہوئے ایمنسٹی نے کہا کہ ملک کی شمالی ریاستوں خاص کر اتراکھنڈ، ہریانہ اور بہار میں بعض دائیں بازو کی ہندو سخت گیر گروہوں نےکشمیری طلبا وتاجروں کو زدوکوب بھی کیا اور انہیں ڈرایا دھمکایا بھی گیا ۔
بیان میں کہا گیا کہ متعدد طلبا خوف و ڈر کی جہ سے یونیورسٹیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں اور دہرادون اور مراد آباد کے دو کالجز نے کشمیری طلبا کو داخلہ دینے سے انکار کیا ہے۔ایمنسٹی انڈیا کے سربراہ نے کشمیریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا 'ہم انتہائی پُرخطر مقام پر کھڑے ہیں اور حکام کو چاہئے کہ وہ امن وقانون کی بحالی کے لئے تمام تر اقدام کریں'۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں پھیلے کشمیری اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے کی تلاش میں ہیں، انہیں کشمیری ہونے کی پاداش میں تشدد کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔موصوف نے وزارت داخلہ کی طرف سے کشمیریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکام کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ حالات کو مزید ابتر ہونے سے بچانے کو یقینی بنائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا