:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

پلوامہ:18؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف اپنا آپریشن تیز کر دیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ اور جیش محمد کا کمانڈر کامران عرف غازی کو اور ایک مقامی دہشت گرد ہلال احمد کو ڈھیر کر دیا ہے۔ حالاںکہ اس خبر کی ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
اس تصادم کے دوران ایک میجر سمیت فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ پلوامہ میں دیر رات سے چل رہے اس انکاونٹر کے بعد وزارت داخلہ حرکت میں آگئی ہے اور اب وہاں اعلی سطحی میٹنگ شروع ہو گئی ہے۔
جیش کا ٹاپ کمانڈر آئی ای ڈی ماہر بھی ہے۔ جیش محمد کا سربراہ مسعود اظہر اپنے بھتیجے کے ذریعہ وادی میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دیتا تھا۔ لیکن گزشتہ سال آپریشن آل آوٹ کے دوران سکیورٹی فورسز نے اسے مار گرایا تھا۔ جس کے بعد سے ہی مسعود اظہر نے کشمیر کی ذمہ داری غازی کو دی تھی۔
بتا دیں کہ 14 فروری کو جمعرات کے روز جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کی ٹکڑی پر فدائین حملہ کیا گیا تھا جس میں 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔ اس حملہ کی ذمہ داری پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی ہے۔ پاکستانی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |