:اور ہر طرح کے
غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ... بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کانگریس سے ایک سال ک ... ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کم ... مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضا ...

وارسا:17؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)حال ہی میں پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں مشرق وسطی میں قیام امن کے حوالے سے ایک کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس میں امریکا سمیت کئی دوسرے ممالک نے شرکت کی۔ ان میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو بھی شامل تھے۔کانفرنس کے اختتام پر وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک ایسا متنازع بیان دیا جس نے پولینڈ کو اسرائیل کے خلاف سخت برہم کردیا۔ اگرچہ وزیراعظم یاھو نے واضح کیا ہے کہ ایک عبرانی اخبار نے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر شائع کیا جس کے نتیجے میں غلط فہمی پیدا ہوئی ہے۔نتین یاھو نے وارسا کانفرنس کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ہولوکاسٹ جیسے حساس موضوع پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی کے نازیوں کے ساتھ مل کر پولینڈ کے لوگوں نے بھی یہودیوں کا قتل عام کیا تھا۔اگلے روز ان کا یہ بیان اخبار یروشلم پوسٹ میں شائع ہوا۔ اخبار میں اس بیان کی اشاعت کے بعد وارسا میں متعین اسرائیلی سفیر کو پولینڈ نے دفتر خارجہ میں طلب کرکے ان سے سخت احتجاج کیا۔دوسری جانب وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جس کے نتیجے میں پولینڈ کی حکومت غلط فہمی کا شکار ہوئی ہے۔یروشلم پوسٹ نے پولینڈینز کی اصطلاح استعمال کی جس سے یہ تاثر ابھرا کے نیتن یاھو پولینڈ کی پوری قوم پر نازیوں کے ساتھ مل کر یہودیوں کے قتل عام کا الزام عاید کر رہے ہیں مگر انہوں نے اپنے بیان میں وضاحت کی ان کا مقصد پوری پولستانی قوم کی طرف اشارہ کرنا ہرگز نہیں تھا بلکہ وہ ان چند عناصر کی طرف اشارہ کر رہے تھے جو یہودیوں کے قتل میں ملوث پائے گئے تھے۔اسرائیلی ریڈیو کے مطابق تل ابیب میں متعین پولش سفیرہ انا ازاری کو بھی طلب کرکے وزیراعظم پر الزام ترشی پر ان سے احتجاج کیا گیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |