:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

نئی دہلی:16؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ایک مرتبہ پھر دوہرایا کہ پلوامہ کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور اس کے قصوروار چاہے جتنا چھپ جائیں، ان کو ان کے اس گناہ کی سزا ضرور ملے گی۔ مہاراشٹر میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے پلوامہ کے شہیدوں کو ایک بار پھر سلام کرتے ہوئے ملک کے عوام سے صبر و تحمل اور اپنے جوانوں پر یقین رکھنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ ’’پلوامہ کے قصورواروں کو کیسے، کہاں، کب، کونسی اور کس طرح کی سزا دی جائے گی، اس کا تعین ہمارے جوان کریں گے۔ شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور دہشت گردوں کو ان کے کئے کی سزا ضرور ملے گی‘‘۔
پاکستان کا نام لئے بغیر مسٹر مودی نے کہا کہ ’’ہندوستان کی تقسیم کے بعد جو ایک ملک وجود میں آیا، دہشت گردوں کی پناہ گاہ اور دہشت گردی کا دوسرا نام بن چکا ہے۔ یہ ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے اور اس کے منصوبوں کو ہم کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ فوجیوں، خاص کر سینٹرل ریزرو پولیس فوس میں جو غصہ ہے، اس سے بھی ملک بخوبی واقف ہے۔ اس لئے حفاظتی دستوں کو پوری آزادی دے دی گئی ہے۔ دہشت گرد تنظیموں اور دہشت گردوں کے سرپرستوں نے جو گناہ کیا ہے وہ چاہے جتنا چھپنے کی کوشش کریں، انہیں سزا ضرور ملے گی ”۔
وزیر اعظم مودی نے پلوامہ حملے کے سلسلے میں پاکستان کو جمعہ کے روز سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ حفاظتی دستوں کو پوری آزادی دے دی گئی ہے اور ہم شہیدوں کے خون کی ایک ایک بوند کی قیمت وصول کرکے رہیں گے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |