:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

بھٹکل :16؍فروری2019(فکروخبرنیوز)جموں کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں کی جانب سے کی گئی بزدلانہ کارروائی میں ہندوستانی فوج کے جوانوں کی موت سے پورا ہندوستان صدمے میں ہے ، ملک کے ہر شہر اور ہر گاؤں سے اس واقعے کے خلاف آواز بلند کی جا رہی ہے اور شدید احتجاج کا دور جاری ہے، ہر کوئی فوجیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہے اور ان کے ساتھ کھڑاہوا نظر آرہا ہے ،
مسلم تنظیموں رہنماوں اداروں ،علما ئے کرام سمیت عام مسلمانوں نے بھی سڑکوں پر واقعہ کی مذمت کی اوردہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا
بھٹکل کے قومی و سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے بھی پلوامہ میں دہشت گردوں کی جانب سے کی گئی اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی ہے مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری نےاس حملہ کو ملک کی سالمیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے نہ صرف سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی بلکہ اس کے پس پردہ جو بھی باطل طاقتیں اور ملک دشمن عناصر کا رول ہے اس کی گہری جانچ کا بھی مطالبہ کیا ، او رخاطیوں کو کیفرکردار تک پہونچانے کی حکومت سے مانگ کی ، تاکہ کوئی وطن کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی دوبارہ ہمت نہ کر سکے ساتھ ہی انہوں نے فوت ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ گہری تعزیت بھی کی اور ان کے ساتھ اخوت و محبت کا اظہارکرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوجی جوانوں کے اہل خانہ کا ہر ممکن تعاون کرے
خیال رہے کہ گزشتہ جمعرات کو دہشت گردوں نے بس پر سفر کررہے سی آر پی ایف جوانوں کے قافلہ پر دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کے ذریعہ حملہ کیا تھا جس میں سی آر پی ایف کے ۴۹ جوانوں کی مو ت واقع ہوگئی ہے ، جس نے ملک کی عوام کو سکتے میں ڈال دیا ہے ،
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |