:اور ہر طرح کے
لینڈنگ کے دوران جرمنی کا مسافر بردار طیارہ حادثے ... روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں ... ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوا ... اکھلیش یادو کا طنز : بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر ن ... امت شاہ کے وہ آٹھ جھوٹ جن سے دک وجئے سنگھ نے پردہ ... اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ہی ... اترکنڑا سے کانگریس امیدوار ڈاکٹر انجلی نے سڑک کنا ... منگلورو ایرپورٹ پر 45 لاکھ روپیے مالیت کا سونا ضبط ...

اپوزیشن نے میکسیکو کی سرحد پر حفاظتی دیوارکیلئے ایک ارب 37 کروڑ ڈالر کی منظوری کی ہامی بھرلی
معاہدے کوجمعہ کے روز آئینی شکل دیتے ہوئے کانگریس میں قانون سازی کی جائے گی
واشنگٹن۔14فروری(یواین این) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپوزیشن کے درمیان شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد ملک میں جاری شٹ ڈاؤن عبوری طور پر ختم ہو گیا ہے۔معاہدے کو (آج)جمعہ کے روز آئینی شکل دیتے ہوئے کانگریس میں قانون سازی کی جائے گی۔طے پائے گئے معاہدے میں اپوزیشن نے میکسیکو کی سرحد پر حفاظتی دیوار بنانے کے لیے ایک ارب 37 کروڑ ڈالر کی منظوری دینے کی ہامی بھری ہے جس پر صدر نے بھی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ قبل ازیں صدر ٹرمپ نے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔گزشتہ برس کے آخری ماہ صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی حفاظتی سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب سے زائد فنڈ کی منظوری نہ دینے پر بجٹ دستاویز پر دستخط سے انکار کردیا تھا جس سے ملک بھر میں کرسمس سے قبل سرکاری محکموں میں شٹ ڈاؤن ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ وسط مدتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی جماعت کو ناکامی کا سامنا رہا جس کے باعث کانگریس میں اپوزیشن جماعت مضبوط ہوگئی اور صدر ٹرمپ کو اپنی من مانیاں کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |