:اور ہر طرح کے
ہلیال : کار میں دھواں دیکھنے کے بعد مسافر اترگیے ، ... اتراکنڑا : لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو ت ... کرناٹک کے ان اضلاع میں شدید گرمی کی لہر : یکم مئی س ... متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبہ نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات مؤخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ...

کرپشن میکرو معیشت پر اثرانداز ہوتی ہے،اس سے شر ح نمو کے علاوہ اعتماد کا بھی مسئلہ پیدا ہوتا ہے،گفتگو
دبئی:12؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لاگاردے نے کہا ہے کہ کرپشن میکرو معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے اور یہ شرح نمو کے لیے مسئلہ نہیں بلکہ یہ اعتماد کے لیے بھی مسئلہ ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے چھے ماہ قبل عالمی معیشت کو درپیش مسائل اور اس کے کم زو ر پہلوؤں کا جائزہ لیا تھا اور ان کی شناخت کی تھی۔اس سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ اگر زیادہ بدعنوانی ہوگی تو پھر اعتماد کا فقدان ہوگا ،کم آمدن پیدا ہوگی اور نوجوان لوگ اپنے ممالک کو چلانے والے اداروں پر کم اعتماد کریں گے۔لاگاردے کے تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں رشوت کی مالیت یا لاگت 15 سے 20 کھرب ڈالرز کے درمیان ہے۔یہ ایک بہت بڑی رقم ہے۔انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی سالانہ شرح نمو میں ایک فی صد کمی کردی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ تیل کی قیمتوں میں گذشتہ سال اکتوبر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اب بھی ان میں اتار چڑھاؤ جاری ہے او ر 2014ء سے تیل کی قیمتوں میں عدم استحکام پایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف خطے کو مجموعی طور پر دیکھتا ہے اور وہ بالعموم ان میں تیل برآمد کرنے اور درآمد کرنے والے ممالک کے لحاظ سے فرق کرتا ہے۔ہم نے اس سال اور آیندہ سال کے لیے تیل درآمد کرنے والے ممالک کی شرح نمو کے حوالے سے پیشین گوئی یا تخمینے کو برقرار رکھا ہے۔انھوں نے لبنان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے اس ملک کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار ہیں۔ہمارا اس کے لیے کوئی پروگرام تو نہیں لیکن ہم اس سے مسلسل مذاکرات کررہے ہیں کہ اس کو پالیسیوں کے ضمن میں کیا کرنا چاہیے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |