:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

دوحا :11فروری2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے تمام فلسطینی سیاسی قوتوں کی پر مشتمل قومی حکومت کی زیرگرانی جامع انتخابات کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل کی کوششوں کا خیر مقدم کرے گی مگر مخصوص گروپ کی موجودگی میں انتخابات قبول نہیں کیے جائیں گے۔حماس کے ترجمان حسام بدران نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیمو کریٹک فورم کی طرف سے فلسطین میں قومی حکومت کا مطالبہ اصولی اور قابل قبول ہے۔ حماس فلسطین میں تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل اور اس حکومت کی زیرنگرانی پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ حماس دیگر تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر قومی مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حماس تمام فلسطینی جماعتوں کے ساتھ سیاسی تنازعات کے حل کے لیے جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر مذاکرات غیر مشروط ہونے چاہئیں۔حماس کے ترجمان نے فلسطین میں آمرانہ سیاست کرنے والے گروپوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ فلسطین میں کسی ایک گروپ کو سیاسی میدان میں تنہا کرنے کی پالیسی قبول نہیں کی جائے گی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |