:اور ہر طرح کے
ترکیہ : آیا صوفیہ کے بعد اب مشہور چرچ مسجد میں تبد ... کووی شیلڈ کے بعد کوویکسین کے بھی مضر اثرات !کیا کہ ... ممتا بنرجی پر بھروسہ نہیں ،وہ بی جے پی کے ساتھ جا س ... ای ڈی گرفتار نہیں کرسکتی اگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سپ ... کئی ریاستوں میں جھلسائے گی گرمی توکچھ ریاستوں میں ... اگنی ویر اسکیم سے متعلق اسدالدین اویسی کا بڑا دعو ... جماعتِ اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کی مجلسِ شوریٰ کا ہ ... بھٹکل : انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر ...

راملہ:27؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کرکے 1 فلسطینی کو شہید اور 30 کو زخمی کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے علاقے راملہ کے گاؤں المغیر میں یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی مدد سے مقامی فلسطینی مظاہرین پر دھاوا بول دیا، فائرنگ کے نتیجے میں 38 سالہ فلسطینی حامدی نسان شہید ہوگئے۔
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حامدی نسان کے کمر پر گولی لگی تھی اور وہ دوران علاج چل بسے جب کہ 30 فلسطینیوں کو زخمی حالت میں لایا گیا جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
المغیر گاؤں کے کونسل کے سربراہ امین ابوعلیا نے میڈیا کو بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر مقامی بستی پر دھاوا بولا، آباد کاروں کی جارحیت کے خلاف فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور براہ راست فائرنگ کی۔
واضح رہے کہ یہودی آبادکاروں نے گزشتہ برس اکتوبر میں ایک گاڑی پر پتھراؤ کرکے گاڑی میں سوار خاتون کو شہید کردیا تھا جس پر یہودی نوجوان پر فرد جرم بھی عائد کی گئی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |