:اور ہر طرح کے
چامراج نگر کے ایک گاؤں میں ووٹنگ کا بائیکاٹ ، نارا ... جنوبی کنیرا کے بنجارملے میں 100 فیصد پولنگ ... حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ...

لکھنو:22؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)ای وی ایم کے مسئلہ پر سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ای وی ایم پر لگاتار سوال اٹھ رہے ہیں اس لئے اب وقت آ گیا ہے کہ ہندوستان میں بھی دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر دوبارہ سے بیلٹ پیپر سے انتخابات ہونے چاہیں، جمہوریت کے مفاد میں ایسا کرنا ضروری ہے۔
بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ای وی ایم کے حوالہ سے دیئے گئے اپنے بیان میں کہا، ’’جمہوریت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ ای وی ایم کے مسئلہ کو دیکھا جائے اور اس کا حل نکالا جائے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپر کی جانچ کی جا سکتی ہے لیکن ای اوی ایم کے معاملہ میں ایسا نہیں کیا جا سکتا۔
مایاوتی نے کہا، ’’ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 2019 کے عام انتخابات بیلٹ پیپر سے کرائے جائیں اور اس معاملہ کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔‘‘
ادھر سماجوادی پارٹ کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی ای وی ایم پر سوال اٹھائے ہیں۔ اکھلیش یادو نے اپنے بیان میں کہا، ’’اگر کوئی اس پر سوال اٹھا رہا ہے تو اس پر غور کیا جانا ضروری ہے کہ جاپان جیسا ترقی یافتہ ملک ای وی ایم کا استعمال کیوں نہیں کرتا۔‘‘
اکھلیش یادو نے کہا، ’’یہ ایک سیاسی پارٹی کا سوال نہیں ہے۔ یہ جمہوریت پر یقین بحالی کا سوال ہے۔ الیکشن کمیشن اور حکومت کو اس مسئلہ پر فیصلہ لینا چاہیے۔‘‘
غورطلب ہے کہ لندن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ای وی ایم کو ہیک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ ایک امریکی ہیکر سید شجاع نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے سال 2014 میں ای وی ایم کو ہیک کیا گیا تھا۔ اس پریس کانفرنس کے بعد سے ہندوستان میں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |