:اور ہر طرح کے
معاون اردومترجم کی لسٹ بلاوجہ روکے رکھنااردوکے س ... دارالعلوم دیوبند انتظامیہ کا ادارہ میں خواتین کے ... 1لاکھ کے پار جاسکتی ہیں چاندی کی قیمتیں ... ’’میں ہندو مسلمان نہیں کرتا‘‘ لیکن وزیراعظم کی ... بی بی سی ڈاکیومنٹری: شنوائی سے دہلی ہائی کورٹ کے ج ... کنہیا کر پر حملہ کرنے والے کون تھے ... یوٹیوب ویڈٰیو دیکھ کر نوجوان نے کرڈالاایسا کام کہ ... احتسابِ نفس کی وجہ سے بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ، ...

پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جدید اور کم قیمت جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے دنیا بھر میں خوب دھوم مچائی ہے
غزہ:14؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)مصر پاکستان سے JF-17 تھنڈر طیارے خریدنے کا خواہاں، اسرائیل کو تشویش ،پاکستان کے تیار کردہ انتہائی خوفناک طیارے JF17 تھنڈر اسرائیل کیلئے بہت بڑا خطرہ بن گئے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے تیار کردہ جنگی طیارے اسرائیل کیلئے خطرہ بن گئے، مصر کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار، خریداری کے بعد طیارے اسرائیل کی سرحد کے قریب تعینات کیے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جدید اور کم قیمت جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے دنیا بھر میں خوب دھوم مچائی ہے۔دنیا کے کئی ممالک نے پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ان ممالک میں مصر، ملائیشیا اور دیگر شامل ہیں۔ عالمی دفاعی ماہرین کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کی خصوصی بات یہ ہے کہ یہ ناصرف کم قیمت ہے، بلکہ اس میں جدید ترین خصوصیات بھی شامل ہیں جو اسے خطرناک جنگی طیارہ ہونے کا اہل بناتی ہیں۔پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر کے اسرائیل میں بھی چرچے ہیں۔ جے ایف 17 تھنڈر اسرائیل کیلئے بھی خطرہ بن گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری کے حوالے سے پاکستان اور مصر کے درمیان ممکنہ معاہدے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مصر پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کر چکا ہے۔اس حوالے سے جلد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا جانے کا امکان ہے۔ معاہدے کی صورت میں مصر جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کو اسرائیل کی سرحد کے قریب تعینات کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل پاکستان کے تیار کردہ جنگی طیارے سے خوفزدہ ہے۔ جبکہ اسرائیل کو یہ خوف بھی ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارہ اسلامی ممالک کے دفاع کو مضبوط کرنے میں اہم ترین کردار ادا کر سکتا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |