English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کا لبنان کی سرحد پرچھٹی سرنگ مسمار کرنے اور آپریشن ختم کرنے کا اعلان

share with us


الرامیہ کے مقام سے چھٹی سرنگ 800 میٹر اندر تک کھودی گئی تھی، بعض سرنگیں 55 میٹر گہری تھیں، صیہونی فوج


یروشلم:14؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی فوج نے لبنان کی سرحد پر لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی طرف سے کھودی گئی چھٹی سرنگ مسمار کرنے کے بعد سرنگوں کی مسماری کے لیے ایک ماہ سے جاری آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ 6 سرنگیں مسمار کی گئیں جو حزب اللہ نے سنہ 1948 تک کھود رکھی تھیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے کھودی گئی چھٹی اور آخری سرنگ بھی مسمار کردی گئی جس کے بعد سرنگوں کے خلاف آپریشن ختم کردیا گیا۔ چھٹی سرنگ الرامیہ کے مقام سے کھودی گئی تھی جو 800 میٹر اندر تک کھودی گئی تھی۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ سرحد پر کھودی گئی بعض سرنگیں 55 میٹر گہری تھیں۔اسرائیلی فوج نے چند ہفتے قبل لبنان کی سرحد پر 'شمال کی ڈھال'کے عنوان سے حزب اللہ کی کھودی گئی سرنگوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ آپریشن میں اسرائیل نے چھ سرنگیں مسمار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اسرائیل کا دعوی ہے کہ حزب اللہ نے سرحد پر ایسی سرنگوں کی کھودائی اس لیے شروع کی تھی تاکہ زیر زمین سرنگوں کے ذریعے اسرائیل کے اندر دراندازی کی جائے۔ اسرائیل کا کہناہے کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے آپریشن جاری رکھے گا حزب اللہ کو اسرائیل میں دراندازی کا موقع نہ مل سکے۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ سرحد پر سرنگوں کی کھدائی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا