:اور ہر طرح کے
مسلمانوں کے خلاف منافرت پر مبنی ویڈیو جاری کرنے پ ... پی ایم مودی مسلمانوں کے بارے میں اشتعال انگیز دعو ... ووٹنگ سے ایک روز قبل احمد آباد کے ۲۹ اسکولوں کو ب ... چین کے ساتھ سرحدی مسئلہ پر پھر کانگریس وزیراعظم م ... پہلے دو انتخابی مرحلوں میں ووٹروں کی کل تعداد کا ... الیکشن کمیشن نے محبوبہ مفتی کو جاری کیا وجہ بتاؤ ... سماج وادی پارٹی کے ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے عتیق، اشرف ... مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ...

کوالالمپور:13؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)ملائیشیا نے ٹوکیو پیرالمپکس 2020 کے لیے ہونے والے کوالیفائنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے آنے والے اسرائیلی تیراک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جس پر انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی (آئی پی سی) نے مایوسی کا اظہار کر دیا۔ملائیشیا کی مشرقی ریاست ساراواک کے شہر کوچنگ میں 24 جولائی سے 4 اگست تک پیرالمپک کوالیفائنگ مقابلے ہوں گے جہاں 70 ممالک سے سیکٹروں تیراک شریک ہوں گے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے واضح کیا کہ کوالالمپور کی جانب سے اسرائیل کے تیراک کو مقابلوں میں شرکت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ اگر آئی پی سی ملائیشیا کی میزبانی کے حقوق کو واپس لینا چاہتی ہے تو وہ ایسا کرسکتی ہے۔
دوسری جانب آئی پی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں مہاتیر محمد کے بیان پر مایوسی ہوئی ہے تاہم اس مسئلے کا حل تجویز کرلیا جائے گا۔خیال رہے کہ ملائیشیا ان اسلامی ممالک میں شامل ہے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں اور اسرائیلی پاسپورٹ پر ملک میں داخلے کی پابندی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |