:اور ہر طرح کے
لینڈنگ کے دوران جرمنی کا مسافر بردار طیارہ حادثے ... روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں ... ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوا ... اکھلیش یادو کا طنز : بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر ن ... امت شاہ کے وہ آٹھ جھوٹ جن سے دک وجئے سنگھ نے پردہ ... اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ہی ... اترکنڑا سے کانگریس امیدوار ڈاکٹر انجلی نے سڑک کنا ... منگلورو ایرپورٹ پر 45 لاکھ روپیے مالیت کا سونا ضبط ...

پرتشدد مظاہرے کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، الفاتح عزیز الدین
خرطوم:12؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈان کے ایک حکومتی عہدیدار نے دھمکی دی ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران اسلحہ اٹھانے کا سوچنے والوں کی گردن کاٹ دی جائے گی۔ حکومتی عہدیدار اور سوڈان کی حکمران جماعت کے ایک سرکردہ لیڈر الفاتح عزالدین نے کہا کہ پرتشدد مظاہرے کرنے والے دشمن کےایجنڈے پر چل رہے ہیں۔سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حکومت کی برطرفی کے لیے نعرے لگائے۔ لوگوں کی بڑی تعداد مساجد سے حکومت کے خلاف نعرے لگاتی سڑکوں پر نکل آئی۔سب سے بڑا مظاہرہ ام درمان کے مقام پر نماز جمعہ کے بعد ہوا۔قبل ازیں گذشتہ شب شاہراہ الاربعین پرلوگوں نے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر اشک آور گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔سوڈان کی پیشہ ور تنظیموں اورحکومت مخالف سیاسی جماعتوں نے جمعرات کے روز "حکومت کے خاتمے" کے لیے ایک ہفتے تک تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔ گذشتہ اتوار اور جمعرات کیایام میں بھی حکومت کے خلاف ریلیاں نکالی گئی تھیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے ان پر بھی طاقت کا استعمال کیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |