:اور ہر طرح کے
بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ...

صنعا:07؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع) یمن میں جاری خانہ جنگی میں شدت آگئی، حوثی باغیوں نے عالمی خوراک پروگرام کے گودام پر حملہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے یمن میں متاثرین کے لیے بھیجی گئی خوراک کو بھی نہ بخشا، عالمی خوراک پروگرام کے گودام پر حملے سے ایک بڑا حصہ جل کر خاک ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کے حملے کے نتیجے میں گودام میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، یہ حملہ الحدیدہ میں حوثیوں کے مشرقی علاقے میں واقع ٹھکانوں سے کیا گیا۔
حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے باعث گودام کے ساتھ ساتھ خوراک بھی جل کر خاک ہوگئی، اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے حملے ہوچکے ہیں۔
یمن میں برسرپیکار باغیوں نے متعدد دہشت گرد حملے بھی کیے جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور محمود قرقاش نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر یمن میں امدادی خوراک اور حوثی ملیشیا سے متعلق ٹویٹ میں کہا تھا کہ حوثی جنگ میں بچّوں، بارودی سرنگوں اور خوراک کا بطور ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے عالمی ادارہ خوراک کی یمن سے متعلق رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی ادارہ خوراک نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ قحط کا شکار یمنی شہریوں کے لیے بھیجی گئی خوراک کو حوثیوں کے کنٹرول والے علاقوں میں لوٹ کر نقد فروخت کیا جارہا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |