English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی انتظامیہ امریکہ اور اسرائیل کی ہٹ دھرمیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گی،محمود عباس

share with us


امریکہ نے اپنے سفارتخانے کو القدس کو منتقل کیا تب سے امریکی حکام سے رابطے منقطع کررکھے ہیں ،فلسطینی صدر


مقبوضہ بیت المقدس:05؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے صدر محمودعباس نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو بلند سطح کی مشکلات کا سامنا ہے تا ہم فلسطینی انتظامیہ ہار نہیں مانے گی۔مصر کے سرکاری دورے پر موجود محمود عباس نے اخباری نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں عظیم سطح کی مشکلات در پیش ہیں، انہوں نے ان مشکلات کے جواز کے طور پر متحدہ امریکہ اور اسرائیل کے موقف کو پیش کیا ہے۔محمود عباس نے یاد دہانی کرائی کہ امریکہ نے اپنے سفارتخانے کو القدس کو منتقل کیا ، جس کے بعد سے انہوں نے امریکی حکام سے رابطے کو منقطع کر رکھا ہے اور تمام تر فلسطینی حکام پر کسی بھی امریکی افسر کے ساتھ رابطہ قائم کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔عباس نے بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 4 بار ملاقات کی ہے اور ہر ملاقات میں دو مملکتی حل کا مطالبہ پیش کیا ہے جسے ٹرمپ نے مان بھی لیا تا ہم ان کی آخری ملاقات کے محض دو ہفتے بعد امریکی انتظامیہ نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت اعلان کر دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ اب امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے قابل کوئی معاملہ باقی نہیں بچا۔مسئلہ فلسطین کے حوالے سے تازہ صورتحال پر غور کرنے کے لیے تین روزہ دورہ مصر پر موجود عباس کی مصری صدر عبدل الفتح الا سیسی اور بعض اعلی سطحی حکام سے ملاقات متوقع ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا