English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ: فلسطین کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے دفتر پر بلوائیوں کا حملہ،توڑپھوڑ

share with us

غزہ:05؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے مغربی علاقے تل ھوا میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے دفتر میں گھس کر بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی۔ دوسری جانب غزہ میں حماس کی حکومت نے اس واقع کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی "وفا" کے مطابق تل ھوی کے مقام پر گذشتہ روز نامعلوم نقاب پوش افراد نے ٹی وی چینل کے دفتر کے اسٹوڈیوز میں گھس کر بڑے پیمانے پر سامان کی توڑ پھوڑ کی اور عملے کو ہراساں کیا۔فلسطینی ابلاغی حلقوں اور حکومت نے اس واقع کی شدید مذمت کی ہے اور توڑپھوڑ اور تخریب کاری میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطاق کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔غزہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطین ٹیلی ویژن کے دفتر میں توپھوڑ کا واقعہ قابل مذمت ہے اور اس کی تحقیقات کے لیے تمام ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد کا فلسطین ٹی وی میں گھس کر توڑپھوڑ کرنا ناقابل قبول فلسطینی ابلاغی اداروں پر حملوں کے مترادف ہے۔'ادھر فلسطین ٹیلی ویژن چینل کے چیئرمین سلامہ معروف نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے حکام نے دفتر میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں کی جانے والی توڑ پھوڑ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ میں تخریب کاری اور بدامنی پھیلانی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ٹی وی چینل کے دفتر میں توڑپھوڑ کے واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا